ارضیاتی سائنس کی وزارت

سی ایس آئی آر – این پی ایل نے پیمائشی آلات کے علوم کے عالمی دن 2022 کی تقریبات

Posted On: 20 MAY 2022 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 مئی ، 2022/  سی ایس آئی آر – نیشنل فیزیکل لیباریٹری پارلیمنٹ کے ایک قانون کی رو سے پیمائشی آلات کے قومی معیارات کی اتھارٹی ہے اور یہ بھارت میں ایس آئی یونٹوں کو پیمائشی آلات کے بارے میں تفتیش کا اختیار فراہم کرتی ہے۔ سی ایس آئی آر – نیشنل فیزیکل لیباریٹری نئی دلی نے بھارت کی میٹرو لوجی سوسائٹی کےساتھ مل کر 20 مئی ، 2022 کو میٹرو لوجی کا عالمی دن منایا۔ یہ دن 20 مئی 1875 کو میٹر کنوینشن پر دستخط کیے جانے کی سالگرہ کی یاد میں منایا گیا۔ میٹرولوجی کے عالمی دن 2022 کا موضوع تھا ڈیجیٹل دور میں میٹرولوجی ۔ اس موضوع کا اعلان اوزان اور پیمائشی آلات کے بین الاقوامی بیورو اور لیگل میٹرولوجی کی بین الاقوامی تنظیم نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

اس موضوع کا انتخاب ڈیجیٹل پیمائشی لائحہ عمل اور ڈیجیٹل اطلاعاتی ٹکنالوجی کے کھلے اور شفاف تبادلے کے لیے کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد سائنسی برادری میں انقلاب لانا ، طریقۂ کار میں بہتری لانا اور میٹرولوجی میں نئے ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے نئے موقعوں کے لیے راستے فراہم کرنا ہے۔

اس تقریب کا افتتاح ڈاکٹر ڈی کے اسوال ،  بی اے آر سی میں صحت ، حفاظت اور ماحولیات کے ڈائریکٹر  اورپروفیسر اے کے گرور ، چیئرمین ، ریسرچ کونسل آف سی ایس آئی آر – این پی ایل ، پروفیسر وینو گوپال اچنتا، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر – این پی ایل اور ڈاکٹر سنجے یادو ، نائب صدر ایم ایس آئی نے کیا۔ اس تقریب کا آغاز پروفیسر وینو گوپال اچنتا کے خیرمقدمی خطبے سے ہوا ۔ پروفیسر اے کے گرور نے اجتماع سے خطاب کیا اور میٹرولوجی کی اہمیت نیز این پی ایل کے رول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر سنجے یادو نے ایم ایس آئی کے ویژن اور مشن کے بارے میں بتایا ۔ نیز انہوں نے پچھلے ایک سال میں اس کی سرگرمیوں کےبارے میں جانکاری دی۔ کلیدی خطبہ ڈاکٹر کے اسول نے دیا۔ انہوں نے میٹرولوجی  میں ڈیجیٹل معلومات اور بھارت میں کوالٹی سے متعلق بنیادی ڈھانچے پر اس کے اثرات کو اجاگر کیا۔

اس موقعے پر میٹرو لوجی کے عالمی دن کا پوسٹر جاری کیا گیا۔ یہ پوسٹر بہت سی شخصیتوں کے ہاتھوں جاری کیا گیا۔ تین بھارتیہ نردیشک درویاس  جن کے نام ہیں ، گیس کے لیے بی این ڈی 6019، بی این ڈی 4203 اور بی این ڈی 4204 یہ بالترتیب سونے کے لیے ہیں، ان کا بھی اجرأ کیا گیا۔ بھارت کا پہلا روبوٹک ماس کامپیریٹرکا  بھی اس تقریب میں افتتاح کیا گیا۔  روبوٹک ماسک کامپیریٹر ایک منفرد انداز کی جدید ترین سہولت ہے۔ جو بنیادی تحقیق اور کمیت میں انتہائی صحیح آٹومیٹک پیمائش فراہم کرتا ہے۔

اس سلسلے میں ایک تکنیکی جلسہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر رنجنا مہروتر نے کی  جو ایم ایس آئی کی نائب صدر ہے۔  پہلا خطبہ ڈاکٹر ڈینیئل ہٹس چین ریٹر، پی ٹی بی، براؤن شویگ، جرمنی نے ’’میٹرولوجی فار ڈیجیٹل ڈرانسفارمیشن‘‘ کے موضوع پر کی۔ اجلاس کا دوسرا خطبہ پروفیسر سی جے تسائی، ماحولیات کے انجیئنرگ تنظیم، ایم وائی ایم سی ٹی یونیورسٹی ، تائیوان کے ذریعہ ’’کیو اے / کیو سی آف اسٹینڈرڈ پی ایم مانیٹر اینڈ اسمارٹ ایئر سینسر، کے موضوع پر پیش کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر ایس کے جایسوال ، سینئر پرنسپل سائنسداں، سی ایس آئی آر – این پی ایل کےکلمات کے ساتھ ہوا۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –5707



(Release ID: 1827288) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil