وزارات ثقافت

وزارت ثقافت 22 مئی 2022 سے 22 مئی 2023 تک راجہ رام موہن رائے کی 250ویں یوم پیدائش منائے گی


جناب جی کشن ریڈی کل کولکاتہ میں افتتاحی تقریب کے دوران راجہ رام موہن رائے کے ایک شاندار مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے

Posted On: 21 MAY 2022 12:21PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو (AKAM) کے زیر اہتمام، وزارت ثقافت 22 مئی 2022 سے 22 مئی 2023 تک جناب راجہ رام موہن رائے کی 250ویں یوم پیدائش کی یادگار منانے جا رہی ہے۔ افتتاحی تقریب راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن، سالٹ لیک، کولکاتہ، اور سائنس سٹی آڈیٹوریم، کولکاتہ میں ہوگی۔ ثقافت، سیاحت، اور شمال مشرقی خطے کی ترقی (DoNER) کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، اور مغربی بنگال کے گورنر، جناب جگدیپ دھنکھر 22 مئی 2022 کو تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن، کولکاتہ میں صبح 11:00 بجے ورچوئل موڈ میں راجہ رام موہن رائے کے ایک شاندار مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔

سالٹ لیک، سائنس سٹی آڈیٹوریم، کولکاتہ میں کئی دیگر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ بچوں کے لیے ایک سیمینار اور کوئز پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔ جناب راجہ رام موہن رائے کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ایک ملٹی میڈیا پریزنٹیشن بھی پیش کی جائے گی۔

                 **************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 5698



(Release ID: 1827172) Visitor Counter : 126