محنت اور روزگار کی وزارت
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارف قیمت عدد اشاریہ نمبر– اپریل، 2022
Posted On:
21 MAY 2022 11:29AM by PIB Delhi
ماہ اپریل 2022 کے لیے زرعی اور دیہی محنت کشوں کا کل ہند صارف قیمت عدد اشاریہ (بنیاد: 1986-87=100) ہر ایک میں 10 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ بالترتیب 1108 (ایک ہزار ایک سو آٹھ) اور 1119 (ایک ہزار ایک سو انیس) پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ زرعی اور دیہی محنت کشوں کے عام عدد اشاریہ میں اضافہ کی اہم وجہ خوردنی اشیاء کے گروپ میں بالترتیب 7.32 اور 7.13 پوائنٹس کا اضافہ تھا جو کہ چاول، گیہوں –آٹا، جوار، باجرہ، راگی، سبزیوں اور پھلوں، وغیرہ کی قیمتوں میں اضافی کی وجہ سے رونما ہوا۔
اشاریہ میں اضافہ/تخفیف ایک ریاست سے دوسری ریاست میں تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں اس نے 19 ریاستوں میں ایک سے 20 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا جبکہ ریاست تمل ناڈو نے 7 پوائنٹس کی تخفیف درج کی۔ تمل ناڈو نے 1275 پوائنٹس کے ساتھ عشاریہ میں سرفہرست مقام حاصل کیا جبکہ ریاست ہماچل پردیش 880 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں سب سے نچلے مقام پر تھی۔
دیہی مزدوروں کے معاملے میں، اس نے 19 ریاستوں میں 2 سے 19 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا اور ریاست تمل ناڈو نے 7پوائنٹس کی تخفیف درج کی۔ تمل ناڈو نے 1263 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ میں سرفہرست مقام حاصل کیا جبکہ ریاست ہماچل پردیش 931 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں سب سے نچلے مقام پر تھی۔
ریاستوں میں، زرعی مزدوروں کے صارف قیمت عدد اشاریہ میں سب سے زیادہ اضافہ ریاست کیرالہ (20 پوائنٹس) میں درج کیا گیا اور دیہی مزدوروں کے صارف قیمت عدد اشاریہ میں سب سے زیادہ اضافہ کیرالہ اور مغربی (ہر ایک کے لیے 19 پوائنٹس) میں درج کیا گیا۔ اس کی بڑی وجہ چاول، دالوں، تازہ/خشک مچھلی، سبزیوں اور پھلوں، گیہوں –آٹا، باجرہ، جلانے کی لکڑی، کپاس کپڑا (مل)، پلاسٹک کی چپل/جوتے، وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس کے برعکس،ریاست تمل ناڈو کے ذریعہ زرعی اور دیہی مزدوروں کے صارف قیمت عدد اشاریہ میں تخفیف (ہر ایک میں 7 پوائنٹس) کا مشاہدہ کیا گیا، جس کی اہم وجہ چاول، تازہ/خشک مچھلی، پیاز، سبزیوں اور پھلوں، وغیرہ کی قیمتوں میں تخفیف رہی۔
سی پی آئی -اے ایل اور سی پی آئی – آر ایل کی بنیاد پر پوائنٹ کے لحاظ سے افراط زر کی شرح ماہ اپریل کے دوران بالترتیب 6.44 فیصد اور 6.67 فیصد کے بقدر تھی، ماہ مارچ 2022 کے دوران یہ 6.09 فیصد اور 6.33 فیصد کے بقدر تھی، اور گذشتہ برس کے اسی مہینے کے دوران یہ بالترتیب 2.66 فیصد اور 2.94 فیصد کے بقدر تھی۔ اسی طرح، خوراک افراط زرماہ اپریل کے دوران 5.29 فیصد اور 5.35 فیصد کے بقدرتھی، مارچ 2022 کے دوران بالترتیب 4.91 فیصد اور 4.88 فیصد کے بقدر رہی، جبکہ گذشتہ برس کے اسی مہینے کے دوران یہ بالترتیب 1.24 فیصد اور 1.54 فیصد کے بقدرتھی۔
کل ہند صارف قیمت عدد اشاریہ نمبر(عام اور گروپ کے لحاظ سے):
گروپ
|
زرعی مزدوروں کے لیے
|
دیہی مزدوروں کے لیے
|
|
مارچ 2022
|
اپریل 2022
|
مارچ، 2022
|
اپریل، 2022
|
جنرل انڈیکس
|
1098
|
1108
|
1109
|
1119
|
خوراک
|
1025
|
1035
|
1032
|
1043
|
پان، سپاری، وغیرہ
|
1914
|
1917
|
1924
|
1926
|
ایندھن اور لائٹ
|
1222
|
1233
|
1216
|
1226
|
کپڑے، بستر اور جوتے چپل
|
1147
|
1162
|
1179
|
1195
|
متفرقات
|
1168
|
1177
|
1172
|
1181
|
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5693
(Release ID: 1827158)
Visitor Counter : 159