محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او نے مارچ 2022 میں 15.32 لاکھ نیٹ سبسکرائبرز کا اضافہ کیا


نیٹ سبسکرائرز میں ہوئے اضافہ میں 18-25 سال کی عمر والوں کا حصہ تقریباً 45.96 فیصد ہے

کل نیٹ سبسکرائرز میں ہوئے اضافہ میں خواتین کے اندراج کا حصہ 22.70 فیصد ہے

مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، گجرات، ہریانہ اور دہلی تقریباً 10.14 لاکھ نیٹ سبسکرائبرز (66.18 فیصد) کا اضافہ کرکے سب سے آگے

Posted On: 20 MAY 2022 5:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20/مئی 2022 ۔ بیس مئی 2022 کو جاری ہوئے ای پی ایف او ​​کے عبوری پے رول ڈیٹا سے یہ ظاہر ہوتا ہے ہے کہ ای پی ایف او ​​نے مارچ 2022 کے مہینے میں 15.32 لاکھ نیٹ سبسکرائبرز کا اضافہ کیا ہے۔ پے رول ڈیٹا (اعداد و شمار) کے ماہانہ موازنہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ  فروری 2022 کے دوران نیٹ اضافہ کے مقابلے میں مارچ 2022 میں 2.47 لاکھ نیٹ سبسکرائبرز کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 15.32 لاکھ نیٹ سبسکرائبرز میں سے، تقریباً 9.68 لاکھ نئے ممبران پہلی بار ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کی دفعات کے تحت آئے ہیں۔ پچھلے مہینے کے مقابلے مارچ 2022 کے مہینے میں نئے ممبروں کی تعداد میں 81327 کا اضافہ ہوا ہے۔ تقریباً 5.64 لاکھ نیٹ سبسکرائبرز باہر نکلے، لیکن حتمی طور پر نکلنے کا انتخاب کرنے کی بجائے، اپنے فنڈز کو پچھلے پی ایف اکاؤنٹ سے موجودہ پی ایف اکاؤنٹ میں منتقل کرکے ای پی ایف او کے تحت آنے والے اداروں میں دوبارہ شامل ہوگئے۔

پے رول کے اعداد و شمار کا عمر کے لحاظ سے موازنہ بتاتا ہے کہ مارچ 2022 کے دوران 4.11 لاکھ اضافے کے ساتھ 22 سے 25 سال کی عمر کا گروپ سب سے آگے ہے۔ اس کے بعد 29 سے 35 سال کی عمر کا گروپ ہے، جس کے نیٹ سبسکرائبرز میں 3.17 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہ کے دوران 18 سے 21 سال کی عمر والے نیٹ سبسکرائبرز میں بھی تقریباً 2.93 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہ کے دوران نیٹ سبسکرائبرز میں ہوئے اضافہ میں  18 سے 25 سال عمر والوں کا حصہ تقریباً 45.96 فیصد ہے۔ عمر کے لحاظ سے پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی بار ملازمت کے متلاشی بہت سے لوگ بڑی تعداد میں منظم شعبے کی افرادی قوت میں شامل ہو رہے ہیں۔

پے رول کے اعداد و شمار کے ریاستی لحاظ سے موازنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، گجرات، ہریانہ اور دہلی کی ریاستوں میں آنے والے ادارے اس مہینے کے دوران تقریباً 10.14 لاکھ نیٹ سبسکرائبرز کو جوڑ کر سرفہرست رہیں گے، جو کہ تمام عمر کے گروپوں کے کل نیٹ پے رول  کا 66.18 فیصد ہے۔

جنس کے لحاظ سے تجزیہ بتاتا ہے کہ ماہ کے دوران نیٹ فیمیل (خواتین) پے رول میں اضافہ تقریباً 3.48 لاکھ ہوا ہے۔ مارچ 2022 کے دوران خواتین کے اندراج کا حصہ کل نیٹ سبسکرائبرز میں ہوئے اضافہ کا 22.70 فیصد ہے، جو فروری 2022 کے پچھلے مہینے کے مقابلے میں 65224 زیادہ ہے۔ اکتوبر 2021 سے منظم افرادی قوت میں خواتین کی شراکت داری کے حوالے سے مثبت رجحان ظاہر ہورہا ہے۔

صنعت کے لحاظ سے پے رول ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ماہ کے دوران سبسکرائبرز کی تعداد میں ہوئے مجموعی اضافہ کا دو اہم زمروں ’ایکسپرٹ سروسیز‘ (افرادی قوت ایجنسیوں، نجی سکیورٹی ایجنسیوں اور چھوٹے کنٹریکٹرز وغیرہ پر مشتمل) اور ’ٹریڈنگ – کمرشیل اسٹیبلشمنٹ‘ کا حصہ 47.76 فیصد ہے۔ فروری 2022 میں نیٹ سبسکرائبرز کی تعداد میں ہوئے اضافہ کے مقابلے میں مارچ 2022 میں ٹیکسٹائل، ہیوی فائن کیمیکلز، ہوٹلز اور ریستوراں وغیرہ جیسی صنعتوں میں نیٹ پے رول کے اضافہ میں بڑھتا ہوا رجحان دیکھا گیا ہے۔

پے رول ڈیٹا عبوری ہے، کیونکہ ڈیٹا کی تیاری ایک مسلسل مشق ہے اور ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل مستقل بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔ لہٰذا پچھلے ڈیٹا کو ہر ماہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اپریل 2018 کے مہینے سے، ای پی ایف او ​​ستمبر 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔

ای پی ایف او ملک کی اہم تنظیم ہے، جو ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ، 1952 کے دائرۂ کار میں شامل منظم/نیم منظم شعبے کی افرادی قوت کو سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ اپنے اراکین کو بے شمار خدمات فراہم کرتا ہے، جس میں اراکین اور ان کے خاندانوں کے لیے پروویڈنٹ فنڈ، انشورنس اور پنشن شامل ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5590

 


(Release ID: 1827044) Visitor Counter : 133


Read this release in: Tamil , English , Gujarati , Hindi