وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بی آر او نے اروناچل پردیش میں نیچیفو سرنگ  کے دھماکے کی شکل میں حتمی کامیابی حاصل کی

Posted On: 20 MAY 2022 1:54PM by PIB Delhi

سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) نے 20 مئی 2022 کو اروناچل پردیش میں نیچیفو ٹنل کی کھدائی کے کام کی کامیاب تکمیل کے موقع پر حتمی ‘‘بریک تھرو دھماکے’’  کا انعقاد کیا۔مذکورہ  پروجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیر دفاع   جناب راج ناتھ سنگھ نے 12 اکتوبر 2020 کو رکھا تھا۔

 نیچیفو ٹنل، 5,700 فٹ کی بلندی پر، مغربی کامینگ ضلع میں بالی پارا-چاردوار-توانگ (بی سی ٹی ) روڈ پر ایک منفرد 500 میٹر لمبی ‘‘ڈی -شکل، سنگل ٹیوب ڈبل لین سرنگ’’ ہے۔ سرنگ  دو طرفہ ٹریفک میں ہم آہنگی  پیدا  کرے گی اور یہ جدید لائٹنگ اور حفاظتی سہولیات سے لیس ہوگی۔ سرنگ کا خاکہ  نیچیفو پاس کے ارد گرد موجود شدید دھند کے حالات کو نظرانداز کرنے کے لیے  تیار کیا گیا ہے جو کئی دہائیوں سے عام ٹریفک اور فوجی قافلوں کے لیے رکاوٹ کا باعث ہے۔ سرنگ کو جدید ترین الیکٹرو مکینیکل سسٹم فراہم کیا جائے گا جس میں فائر فائٹنگ ڈیوائسز، آٹو الیومینیشن سسٹم اور سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (ایس سی اے ڈی اے) کنٹرولڈ مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں۔ یہ پیدل چلنے والوں کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے دونوں طرف بلند فٹ پاتھوں کو بھی  مربوط بنائے گا، جس میں شہری سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے پاور کیبلز، آپٹیکل فائبر کیبلز اور یوٹیلیٹی لائنوں کے لیے ڈکٹس یعنی نالیاں  ہوں گی۔

 نیچیفو ٹنل پروجیکٹ کے ساتھ مل کر،بی آر او  کے پروجیکٹ ورتک نے 22 جنوری 2022 کو اسی سڑک پر ایک اور اسٹریٹجک ٹنل، ٹوئن ٹیوب (1,555 میٹر اور 980 میٹر) "سیلا ٹنل پروجیکٹ" پر کھدائی کا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔ اس طرح آج کا دھماکہ 4,500 میٹر سے زیادہ کی مجموعی کھدائی کی نشاندہی کرتا ہے، جسے بی آر او  کرم یوگیوں   نے دو سال سے بھی کم عرصے میں حاصل کیا تھا۔

سروس میں آنے کے بعد، سیلا ٹنل کے ساتھ نیچیفو ٹنل  بی سی ٹی   روڈ پر محفوظ، ہر طرح کے موسموں میں اسٹریٹجک رابطہ فراہم کرے گی جبکہ اس ماحولیات کے لحاظ  سے حساس علاقے میں کاربن کے مضر اثرات  کو کم کرے گی۔ جاری سرنگ کی تعمیر نازک اور انتہائی ٹوٹی پھوٹی چٹانوں کو کاٹ کر مکمل کی جا رہی ہے۔ نئے آسٹرین ٹنلنگ میتھڈ (این اے ٹی ایم ) کے مطابق سخت 3 ڈی  مانیٹرنگ کے ذریعے اور مطلوبہ ٹنل سپورٹ سسٹمز کے فعال استعمال کے ذریعے  متعلقہ  چیلنجز سے روزانہ کی بنیاد پر نمٹا جا رہا ہے۔

بی آر او پچھلے دو سالوں کے دوران ملک کے سب سے مشکل علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے کاموں  کو انجام دینے میں مسلسل کامیا بیاں حاصل کر رہا ہے۔ اس نے اونچی اور پہاڑی سرنگوں کی کامیابی سے تکمیل کے ساتھ بڑے پیمانے پر سرنگوں کا کام شروع کیا ہے، اٹل سرنگ کے علاوہ، ہماچل پردیش میں روہتانگ، اتراکھنڈ میں چمبا  سرنگ ، کو بھی ماضی قریب میں قوم کے نام وقف کیا گیا ہے۔ تنظیم نے چھوٹی سرنگوں کی ایک سیریز کی تعمیر پر بھی کام شروع کیا ہے، جو کہ تنظیم  ضروری افرادی قوت کے وسائل سے تعمیر کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC02UABL.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC03W6CH.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ش ر - ق ر)

U-5576


(Release ID: 1826901) Visitor Counter : 130