سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امرتسر ۔ جام نگر گرین فیلڈ کوریڈور کی تکمیل ستمبر 2023 تک

Posted On: 19 MAY 2022 5:16PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ این ایچ اے آئی  کے ذریعہ فروغ دیئے جانے والے اہم ترین گرین فیلڈ کوریڈور میں  سے ایک۔ امرتسر ۔ جام نگر گرین فیلڈ کوریڈور مکمل طور سے تعمیر کے مرحلے میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورا کوریڈور ستمبر 2023 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ کئی ٹوئیٹ پیغامات میں جناب گڈکری نے اطلاع دی کہ بیکانیر سے جودھ پور تک 277 کلو میٹر طویل سیکشن اس سال کے اخیر تک مکمل کئے جانے اور عوام کے لئے اسے کھولنے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔

image001YAVF.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ 1224 کلو میٹر طویل امرتسر۔ بھٹنڈہ۔ جام نگر کوریڈور 26000 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے اور یہ اقتصادی شہروں۔ امرتسر، بھٹنڈہ ،سنگریا، بیکانیر، سنچور، سماکھیالی اور جام نگر کو آپس میں جوڑے گا۔ یہ شہر چار ریاستوں پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور گجرات پر محیط ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گرین فیلڈ کوریڈوروں کی تعمیر کے ساتھ ہم ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے عہد کے پابند ہیں۔

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ کوریڈور ملک کے شمالی ہند کے صنعتی اور زرعی مراکز کو مغربی شہر کی اہم بندرگاہوں مثلا جام نگر اور کانڈلا سے جوڑے گا۔ اس سے بدّی ، بھٹنڈہ اور لدھیانہ کی صنعتی بیلٹ کو جوڑ کر اور جموں وکشمیر ریاست کو دہلی۔ امرتسر ۔کٹرہ ایکسپریس وے کے ذریعہ جوڑ کر صنعتی انقلاب لانے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ٹرانس راجستھان  کوریڈور سے وقت اور ایندھن میں بچت ہوگی اور مقابلہ جاتی عالمی برآمداتی منڈی میں اہم مقام حاصل ہوسکے گا۔

****

U.No:5543

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1826801) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati