بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے او ایف بی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ ایس ایم ڈبلیو اسپات پرائیویٹ لمیٹڈ میں  بڑی حصہ داری کی حصولیابی کو منظوری دی

Posted On: 19 MAY 2022 11:56AM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا  (سی سی آئی) نے  او ایف بی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ ایس ایم ڈبلیو اسپات پرائیویٹ لمیٹڈ میں  بڑی حصہ داری کی حصولیابی کو منظوری دی ہے۔

مجوزہ اتحاد کے تحت ایس ایم ڈبلیو اسپات پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایم ڈبلیو اسپات) میں بڑی حصہ داری کی  او ایف بی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ (او ایف بی ٹیک)کے ذریعہ حصولیابی  کا پروگرام ہے ۔

او ایف بی ٹیک جوکہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے، جو بڑے پیمانے پر خام موادوں  جیسے اسٹیل، غیر آہنی دھاتوں، صنعتی کیمیکلز اور پٹرولیم کی مصنوعات، زرعی اشیائے ضروریہ کی تھوک تجارت میں مصروف ہے ، جس کا مقصد اس کے اپنے آن لائن اورآف لائن چینلوں کے ذریعہ مختلف کاروباروں کے درمیان لین دین کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

ایس ایم ڈبلیو اسپات ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے، جو ٹی ایم ٹی اسٹیل کی چھڑیں اور اسٹیل کے بلیٹس جیسی مصنوعات تیار کرنے کے کاروبار سے جڑی ہوئی ہے ۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکمنامہ بعد میں آئے گا۔

 

*************

ش ح ۔ س ب۔ ف ر

U. No.5530


(Release ID: 1826612) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil