وزارت دفاع
عزت مآب رکشا منتری ہندوستانی بحریہ کے پی 8 آئی طیارہ پر سوار
Posted On:
18 MAY 2022 6:33PM by PIB Delhi
عزت مآب رکشا منتری جناب راجنات سنگھ نے اپنے ممبئی دورہ کے دوران ہندوستانی بحریہ پی 8 آئی لمبی دوری کے آبدوز شکن جنگی طیارہ کی سواری کی۔
مشن کے دوران، لمبی دوری کی نگرانی، الیکٹرانک جنگ، امیجری انٹیلی جنس، اے ایس ڈبلیو مشن اور جدید ترین مشن سوٹ اور سینسر کو ریگولیٹ کرنے والی تلاش اور بچاؤ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔
سال 2013 سے شروعات کرکے پی 8 آئی طیاروں کو شامل کرنے سے بحر ہند کے علاقے (آئی او آر) میں ہندوستانی بحریہ کے لگاتار نگرانی کے کاموں میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
اس پرواز کے لیے طیارہ کے عملہ میں دو پائلٹ اور تین خواتین افسران سمیت سات نیول ایئر آپریشنز آفیسرز شامل تھے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5511
(Release ID: 1826489)
Visitor Counter : 121