ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اپیرل میڈ اپس ہوم فرنشننگ سیکٹر اسکل کونسل نے ہنر مندی کی ترقی اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ فنڈ (این ایس ڈی ایف) کو 51 لاکھ روپے کا سی ایس آر فنڈ فراہم کیا

Posted On: 18 MAY 2022 2:32PM by PIB Delhi

اپیرل میڈ اپس ہوم فرنشننگ سیکٹر اسکل کونسل (اے ایم ایچ   ایس ایس سی) جو کہ اسکل انڈیا مشن کے لئے عہد بستہ ہے، نے ہنر کی تربیت کے ساتھ ساتھ ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ فنڈ (این ایس ڈی ایف) کو اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) فنڈ سے 51 لاکھ روپے دیے ہیں۔

یہ چیک جناب پریمل اُدانی، چیئرمین، اے ایم ایچ ایس ایس سی نے جناب راجیش اگروال، سکریٹری، ایم ایس ڈی ای کو جناب وید منی تیواری، سی او او اور قائم مقام سی ای او، این ایس ڈی سی اور ڈاکٹر روپک وششٹھ، سی ای او، اے ایم ایچ ایس ایس سی کی موجودگی میں پیش کیا۔ اس فنڈ کو ہنرمندی کے ماحولی نظام کی استعداد کار میں اضافے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی بھارت میں سی ایس آر اقدامات کے ترجیحی اختیارات کے طور پر تیزی سے ابھر رہی ہے۔ منظم طریقے سے سی ایس آر  فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے کمپنیاں نہ صرف اسکل انڈیا مشن کو فروغ دے سکتی ہیں بلکہ ایک مضبوط لیبر مارکیٹ بنا کر اسکلنگ انڈیا اور لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی پر بھی اہم اثر ڈال سکتی ہیں۔ سی ایس آر فنڈ ہنر مندی کی ترقی کے اقدامات کے فروغ میں مہارت کی ترقی کی قدر کے سلسلے، صلاحیت کی تعمیر اور انتظامی معاونت میں مالی مدد فراہم کر کے بھی تعاون دے سکتا ہے۔

اے ایم ایچ ایس ایس سی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے جناب راجیش اگروال نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کی شراکت سے ہنر مندی کے شعبے کو وسعت دینے میں مدد ملے گی اور ہنرمندی کے فروغ کے میدان میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کا تعاون ہنر مندی کی ترقی کی کوششوں کو مزید جامع بنانے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے، اس طرح مہارت کی تقسیم کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ کمپنیوں کے پاس وسائل، بنیادی ڈھانچے، مشینری اور مہارتیں ہیں جو ملک میں ہنر مندی کی ترقی کی کوششوں میں معاونت کرتی ہیں۔ جناب راجیش اگروال نے مزید تنظیموں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں، ہنر سازی کی سرگرمیوں میں شامل ہوں اور اسکل انڈیا مشن کو مضبوط بنانے میں مدد کریں۔

اے ایم ایچ ایس ایس سی کے چیئرمین جناب پریمل اُدانی نے کہا کہ ہدف کو حاصل کرنے اور ملک میں جاری ہنر مندی کے فروغ کے مشن کے معیار اور پائیداری کو برقرار رکھنے کے بے پناہ کام کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت ہماری سی ایس آر شراکت کو پورا کرنے کے لیے ایک مثالی آپشن ثابت ہوگی، کیونکہ ان کے پاس قابلیت کی ایک وسیع رینج ہے اور ملک کے نوجوانوں کی مہارت کی نشوونما کے لیے ان کی توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کو تحریک دینے میں صنعتوں کا ایک اہم کردار ہے اور افرادی قوت کی ہنر مندی کی ترقی میں ہماری سرمایہ کاری ایک اچھا کاروباری ماحول پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ڈی ای نے مہارت کے ماحولی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم اس کی ہر ممکن مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اسکل انڈیا مشن کے ساتھ منسلک ہونے پر فخر ہے کیونکہ ہم ملبوسات، میک اپس اور گھریلو سامان کے شعبوں میں روزگار کے قابل ہنر اور جانکاری فراہم کر رہے ہیں، جن میں ملکی اور بین الاقوامی دونوں بازاروں میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

ایم ایس ڈی ای کی پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت ملبوسات سے بنے ہوم فرنشننگ سیکٹر اسکل کونسل (اے ایم ایس  ایس ایس سی) ملک کے نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ملازمتیں حاصل کرکے ہنر مندی کونسل کا سب سے بڑا سیکٹر بنی ہوئی ہے۔ دسمبر 2013 میں اپنے قیام کے بعد سے،اے ایم ایچ    ایس ایس سی نے صنعت کے لیے 45 قابلیت پیک تیار کیے ہیں اور ملبوسات کے شعبے میں تقریباً 12 لاکھ لوگوں کی توثیق کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اے ایم ایچ    ایس ایس سی کی ایک اہم خصوصیت صنعت کے مختلف شعبوں کے مطالبات کی بنیاد پر تربیتی پروگراموں کو ڈیزائن کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام کامیاب ٹرینی ایک تسلیم شدہ تشخیصی ایجنسی سے تسلیم شدہ ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 5495)



(Release ID: 1826457) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Tamil