صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے جمیکا کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا


بھارت جمیکا کے ساتھ شراکت داری کے لئے تیار ہے اوروہ اپنی تکنیکی ہنرمندی، علم اور مہارت کا تبادلہ کرےگا جس سے جمیکا کے تعلیمی اور کاروباری شعبے میں زبردست تبدیلی رونما ہوسکتی ہے:صدر کووند

Posted On: 18 MAY 2022 10:55AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہندجناب رام ناتھ کووند نے گذشتہ روز(17 مئی 2022)کنگسٹن  میں جمیکا کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا ایک نمائندہ ہونے کے ناطے ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ جمیکا کی شاندارجمہوریت کے لیڈروں کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہند نژاد افراد کی موجودگی اور ثقافتی تعلقات ہی نہیں ہے جو دونوں ممالک کو جوڑتے ہیں بلکہ بھارت اور جمیکا کا جمہوریت اور آزادی میں یقین بھی انہیں ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے۔ تمام شہریوں کی برابری کا تصور جمیکا کے آئین کا مرکزی ستون ہے۔ہمارے بانیان جمہوریت بھی انہیں خیالات کے حامل تھے اور انہوں نے بھارت کے ہر ایک شہری کے لئے ذاتی آزادی کے لئے کوشش کی ۔انہوں نے آزادی، جمہوریت اور برابری کے جذبے کے ساتھ جدید ملک کی تشکیل کی ہے اور ایسا کرنے میں انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم تنوع میں اتحاد کا جشن مناتے رہیں جو جمیکا کے اصول ’آؤٹ آف مینی ،ون پیپل‘ کے جیسا ہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنے بھر پور قدرتی وسائل اپنے اسٹریٹجک  مقام اپنی آبادی اور متحرک قیادت کے ساتھ جمیکا مزید اقتصادی کامیابی حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔کیری کام خطے میں اپنی قیادت، بین الاقوامی قوانین پر مبنی رویہ اور مزید ذمہ داریاں اٹھانے کی خواہش نے جمیکا کو دوسرے ممالک کے لئے ایک پسندیدہ پارٹنر بنادیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  چند بڑی عالمی معیشتوں کے قریب جمیکا   کی اسٹریٹجک پوزیشن اور انگریزی بولنے والے اس کے باصلاحیت نوجوان اس کو ایک’علمی شاہراہ‘ بننے اور چوتھے صنعتی انقلاب سے فائدہ اٹھانےکا شاندار موقع فراہم کراتے ہیں ۔ اپنے عوام کو بااختیار بنانے اور ایک خوشحال اور پائیدار معیشت کے قیام کے ساتھ ایک محفوظ متحد اور انصاف پر مبنی معاشرہ کو یقینی بنانے کے جمیکا کے ویژن 2030  کے مقاصد ہندوستان کے بھی مقاصد ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہاکہ بھارت جمیکا کے ساتھ شراکت داری کے لئے تیار ہے اوروہ اپنی تکنیکی ہنرمندی ،علم اور مہارت کا تبادلہ کرےگا جس سے جمیکا کی تعلیم اور کاروبار میں زبردست تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمیکا کے کاروبار پہلے ہی بھارت میں واقع ٹیکنالوجی کمپنیوں سے سافٹ وئیر اور بیک روم ٹیکنیکل تعاون حاصل کررہے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور جمیکا دنیا میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لئے بین الاقوامی شمسی اتحاد کے تحت تعاون کررہے ہیں۔ ریلویز اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے بھی بہت زیادہ امکانات ہیں ،ان شعبوں میں بھارت کی حیثیت مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ سے بھی کم آبادی والے ملک جمیکا کے لئے ایسی کامیابی حیرت انگیز ہے کہ وہ اولمپکس ،عالمی چیمپئن شپ اور دیگر اہم کھیلوں میں ایتھلٹکس میں اپنا غلبہ بنائے ہوئے ہے۔بھارت کھیلوں اور ایتھلٹکس میں جمیکا سے سبق حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی اور تفریح کے معاملے میں باہمی تعاون سے دونوں ملکوں کی انٹرٹینمنٹ صنعتوں کو بہت فائدہ ہوگا ۔مہمان نوازی اور سیاحت کے معاملے میں بھی تعاون کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے بہت امکانات موجود ہیں۔

صدر جمہوریہ نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ جمیکا اور بھارت کا تال میل اور تعاون دونوں ملکوں کے لئے فائدہ مند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ تصورات کو عملی تعاون میں تبدیل کرنے اور ایک بہتر طور پر منصفانہ عالمی نظام کے قیام کے لئے مسلسل کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور جمیکا کی شراکت داری سے نہ صرف ہمارے عوام کی روشن مستقبل کی تعمیر ہوگی بلکہ یہ ایک نسبتاً متحد انسانی اقدار پر عمل پیرا اور خوشحال دنیا کے لئے ایک پل کےطور پر بھی کام کرےگی ۔

گذشتہ روز شام کو (17 مئی 2022) صدر جمہوریہ نے ایک ضیافت میں شرکت کی جس کی میزبانی جمیکا کے گورنر جنرل جناب پیٹرک ایلن نے کی ۔ضیافت کے موقع پر اپنی تقریر میں صدر جمہوریہ نے جمیکا کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران کئے جانے والے شانداراستقبال کے لئے جناب پیٹرک ایلن کا شکریہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جمیکا بھارت اور یہاں کے عوام کے لئے بہت خاص اہمیت رکھتا ہے ۔جمیکا کے کرکٹ کھلاڑیوں مثلاً جارج ہیڈلی ،مائیکل ہولڈنگ اور کرس گیلے کو بھارت کے کرکٹ شائقین  بہت پسند کرتے ہیں۔اسین بولٹ کی عظمت سے بھارت کے کھیل شائقین بخوبی واقف ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ تجارت اور اقتصادی تعاون بھارت جمیکا دوستی کے بنیادی ستون ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ نہ صرف تجارت کے لئے بلکہ ڈیجیٹل انقلاب کے ذریعہ اپنی معیشتوں کی کایا پلٹ کے لئے بھی ہمارے دونوں ممالک کی معیشتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس ،جمیکا کےروایتی طریقۂ علاج اور آیوروید  کے شعبوں میں  اور مل کر ماحولیات کے اعتبار سے ایک اسمارٹ دنیا کی تعمیر کے لئے اپنے نوجوان ذہنوں سے کام کرانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک خوشحال ،ترقی پذیر اور پر امن  معاشرے کے قیام کے لئے نوجوانوں کے تخیل اور توانائی کو استعمال کرنا ہوگا۔

آج(18 مئی 2022) صدر جمہوریہ سینٹ ون سینٹ اور گریناڈائن کے اپنے دورے کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ا گ ۔ م ش

U. No.5484

 



(Release ID: 1826247) Visitor Counter : 113