سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت پرتیما بھومک نے شیلانگ میں دویانگ جن کی ہنرمندی، باز آبادکاری اور  انہیں با اختیار بنانے  کے لیے سی آر سی کی خدمات کا افتتاح کیا

Posted On: 17 MAY 2022 5:49PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیار محترمہ پرتیما بھومک نے آج شیلانگ میں  جسمانی طور سے معذور افراد (دویانگ جن) کی ہنرمندی، باز آبادکاری اور انہیں با اختیار بنانے کے لیے کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کی خدمات کا افتتاح کیا۔ شیلانگ، میگھالیہ کے یو سوسو تھام آڈیٹوریم میں منعقد اس پروگرام میں جناب کرمین شیلا، وزیر برائے محکمہ سماجی فلاح و بہبود، حکومت میگھالیہ؛ محترمہ ایم امپرین لنگدوہ، ایم ایل اے، شیلانگ ایسٹ میگھالیہ اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے دوران بولتے ہوئے، محترمہ پرتیما بھومک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ملک میں جسمانی طور سے معذور افراد کی فلاح و بہبود سے متعلق کئی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔  وزیر موصوف نے کہا کہ نیا کھولا گیا سی آر سی جسمانی طور سے معذور افراد (دویانگ جن) کو درکار خدمات مہیا کرائے گا اور میگھالیہ میں انسانی وسائل تیار کرنے میں مدد کرے گا۔ سی آر سی کا مستقل ڈھانچہ کھڑاکرنے کے لیے ایسٹ کھاسی ہلز ضلع کے امسولی میں 10 ایکڑ زمین مہیا کرنے پر حکومت میگھالیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے  کہا کہ اس ڈھانچہ کا سنگ بنیاد کم سے کم ممکنہ وقت میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  سی آر سی پی ڈبلیو ڈی کے لیے ہنرمندی کی ٹریننگ کا اہتمام کرنے کے علاوہ مختلف زمروں کے پی ڈبلیو ڈی کو باز آبادکاری کی خدمات بھی مہیا کرائے گا، اور انہیں معاشرہ میں آزادی سے رہنے لائق بنائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WHWT.jpg

حکومت میگھالیہ میں محکمہ سماجی فلاح و بہبود کے وزیر، جناب کرمین شیلا نے  پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران، میگھالیہ میں سی آر سی قائم کرنے کے لیے حکومت ہند کی وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیار کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا خیال ہے کہ سی آر سی ریاست کے پی ڈبلیو ڈی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ انہیں امید کا اظہار کیا کہ  نیا سی آر سی، دویانگ جن  کے لیے ہنرمندی کی ٹریننگ کا اہتمام کرنے کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی کے 21 زمروں کو باز آبادکاری کی خدمات مہیا کرائے گا۔  دویانگ جن کی فلاح و بہبود  سے متعلق حکومت میگھالیہ  کے عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جناب شیلا نے بتایا کہ ان کی حکومت  معذور افراد کے لیے مختلف قسم کے قدم اٹھا  رہی ہے، جیسے کہ  امدادی سامان اور آلات کی تقسیم کے لیے کیمپوں کا انعقاد، دویانگ جن کے لیے یونیورسل آئی ڈی کارڈ، جو پورے ملک میں چلے گا۔ انہوں نے قابل رسائی ہندوستانی مہم کا بھی مذکر کیا، جو معذور افراد کو  ہمہ گیر رسائی فراہم کرنے کے لیے ملک گیر سطح پر زیر تعمیر ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ دویانگ جن طلباء کو بغیر کسی پریشانی کے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مالی امداد اور اسکالر شپ بھی دی جاتی ہے۔ وزیر موصف نے  اس بات کا مزید بھروسہ دلایا کہ ان کی حکومت سی آر سی شیلانگ کی پوری استعداد کو بروئے کار لانے میں اپنی مدد جاری رکھے گی۔

شیلانگ مشرق کی ایم ایل اے، محترمہ ایم امپرین نے اس بات پر طمانیت کا اظہار کیا کہ اس سی آر سی میں ایسی کئی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی جس سے ریاست میگھالیہ  کے معذور افراد کو بہتر طریقے سے زندگی بسر کرنے کا موقع ملے گا۔ محترمہ لنگدوہ نے اس سی آر سی کے قیام کے لیے حکومت کی پہل کی تعریف کی اور اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ  دویانگ جن کی فلاح و بہبود کے لیے ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔

محترمہ انجلی بھورا، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ایم ایس جے اور ای، حکومت ہند نے اپنے خطاب کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا کہ  سی آر سی ریاست میگھالیہ میں معیاری افرادی قوت تیار کرنے میں ضرور مدد کرے گا اور آنے والے دنوں میں یہ معذور افراد کے تمام 21 نوٹیفائیڈ زمروں  کو خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوگا۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خطہ کے لوگ  سی آر سی آ کر معیاری باز آبادکاری سے متعلق خدمات حاصل کر یں۔  انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار امپاورمنٹ آف پرسنز ود ملٹی پل ڈس ایبی لٹیز (این آئی ای پی ایم ڈی)، چنئی سے درخواست کی کہ  وہ سی آر سی کے تحت تمام ضرورت مندوں کو یا تو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یا پھر انفرادی دوروں کے ذریعے امداد فراہم کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ کو اس شعبہ میں کام کرنے والے این جی کے لیے بھی صلاحیت سازی شروع کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنے پروگرام کے لیے سرکاری گرانٹ حاصل کر سکیں اور ریاست کے دور دراز کے علاقوں تک اپنی سرگرمیاں پہنچا سکیں۔

سی آر سی اور امسولی میں مجوزہ مستقل سینٹر کے قیام کے لیے وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیار، حکومت ہند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت میگھالیہ میں محکمہ سماجی فلاح و بہبود کے پرنسپل سکریٹری، جناب سمپت کمار نے کہا کہ  سی آر سی ریاست کے لیے ایک بہت ہی اہم ادارہ بننے جا رہا ہے؛ اور کہا کہ ’’ آپ کے پاس اس قسم کا ادارہ ہونے پر ترقی شروع ہو جاتی ہے، لوگوں کے ایک سپورٹ سسٹم تیار ہو جاتا ہے۔ اس قسم کے تمام نیشنل سینٹرز اور علاقائی مراکز بہت اہم رول ادا کرتے ہیں، بلکہ اگر آپ پوری دنیا کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو پائیں گے کہ  اس قسم کے مہارت کے ادارے جہاں کہیں بھی بنتے ہیں وہاں ترقی شروع ہو جاتی ہے … ہم لوگ کافی خوش قسمت ہیں کہ  شیلانگ  اس قسم کی متعدد پہل کے لیے علاقائی مرکز بن رہا ہے اور یہ ادارے  خاص کر اس ریاست اور پورے شمال مشرقی خطہ کی ترقی میں بہت بڑا رول ادا کریں گے۔‘‘

مہمانوں نے  دویانگ جن طلباء کو  امدادی سامان و آلات، درس و تدریس کے مواد تقسیم کیے اور ساتھ ہی بیتھانی سوسائٹی، شیلانگ کے اشتراک سے، این آئی ای پی ایم ڈی، چنئی کے ذریعے منعقد کیے گئے منی اسپورٹس ایونٹ کے فاتحین کو انعامات بھی پیش کیے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5464


(Release ID: 1826131) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi