اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ کی طرف سے درونِ ہند تیار کردہ جنگی جہاز آئی این ایس ‘اُدے گیری’ اور آئی این ایس ‘سورت’ کے لئے خصوصی اسٹیل کی فراہمی
Posted On:
17 MAY 2022 6:18PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سییل) نے درونِ ہند تیار کردہ جنگی جہازوں آئی این ایس ‘اُدے گیری’ اور آئی این ایس ‘سورت’ کے لئے 4300 ٹن خصوصی اسٹیل فراہم کیا ہے۔ سیل کی طرف سے فراہم کردہ یہ اسٹیل ڈی ایم آر 249اے گریڈ پلیٹوں اور ایچ آر شیٹوں پر مشتمل ہے۔ اسٹیل کی پوری مقدار سیل کے بوکارو، بھیلائی اور رورکیلا سٹیل پلانٹس سے فراہم کی گئی ہے۔ یہ ہندوستان کے ’’آتم نربھر‘‘ مشن میں خاطر خواہ تعاون کرنے اور درآمداتی متبادل کی کے رُخ پر ملک کی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے سیل کی مسلسل کوششوں کے کڑی ہے۔
قبل ازیں سیل نے ہندستان کے مختلف دفاعی پروجیکٹوں بشمول آئی این ایس وکرانت، آئی این ایس کامورتا کے لئے منجملہ اور چیزوں کے خصوصی معیار کا اسٹیل فراہم کیا تھا۔
****
U.No:5465
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1826116)
Visitor Counter : 127