وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یاچنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا کی ملٹی کلاس سیلنگ چیمپئن شپ 2022 (آئی این-ایم ڈی ایل کپ)

Posted On: 16 MAY 2022 6:18PM by PIB Delhi

حال ہی میں ختم ہونے والی یاچنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا کی ملٹی کلاس سیلنگ چیمپئن شپ (آئی این-ایم ڈی ایل کپ 2022) میں ہندوستانی بحریہ کی سیلنگ اور ونڈ سرفنگ ٹیموں کے شرکاء نے  دو طلائی (17 نیکرا اور 470 مکس کلاسز)، ایک نقرئی (470 مکس کلاس) اورکانسے کے دو (49 ای آر اور آئی کیو فوئل کلاسز) تمغے جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ تقریب یاچنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا (وائی اے آئی) اور انڈین نیوی سیلنگ ایسوسی ایشن (آئی این ایس اے) کے زیراہتمام 08 سے 15 مئی 22 تک کشتیوں کی سینئر اولمپک کلاسز کے لئے انڈین نیول واٹر مین شپ ٹریننگ سینٹر (آئی این ڈبلیو ٹی سی) ممبئی میں منعقد ہوئی۔

ریس کا انعقاد ممبئی کی بندرگاہ کے قریب کیا گیا۔ ملک بھر کے 10 سیلنگ کلبوں کے کل 97 سیلرز نے بھرپور مقابلے میں حصہ لیا۔ حریفوں نے 121 ریسوں میں مقابلہ کیا جن میں 5 میڈل ریسز شامل ہیں تاکہ 8 تا15 سمندری میل کی ہواؤں اور کٹے ہوئےسمندر میں 5 دن کے وقفے میں اپنے نیشنل رینکنگ پوائنٹس حاصل کر سکیں۔ انڈین سیلنگ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب آئی سی ایل اے 7، آئی سی ایل اے 6،49 ای آر،470 (مِکسڈ) اور آر ایس: ایکس کے نام سے پانچ کلاسوں کے لئے میڈل کی دوڑ ہوئی۔ دنیا بھر میں اب تمام بڑے جہاز رانی کے مقابلے ڈبل پوائنٹس کے ساتھ تمغے کی دوڑ کے تصور کے ساتھ ہوتے ہیں تاکہ سیریز کے آخری دن تک مقابلے کی سطح کو برقرار رکھا جا سکے۔

ایونٹ کے عہدیداروں کی ایک ٹیم بشمول ورلڈ سیلنگ کوالیفائیڈ انٹرنیشنل ریس آفیسرز، انٹرنیشنل ججیز اور انٹرنیشنل میزرر نے تمام حریفوں کے لئے منصفانہ اور ہمہ گیر کھیل کو یقینی بنانے کی خاطر بے عیب کار کردگی دکھائی۔

وائس ایڈمرل کے سوامی ناتھن، اے وی ایس ایم، پی وی ایس ایم، چیف آف اسٹاف، ایچ کیو ڈبلیو این سی 15 مئی 22 کو آئی این ڈبلیو ٹی سی (ممبئی) میں منعقدہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے جیتنے والوں کو تمغے پیش کئے۔

****

U.No:5426

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1825898) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi , Marathi