وزارت دفاع
ابتدائی جھلک: وائی ڈی 12707 (سورت) اور وائی ڈی 12652 (ادے گری) کا لانچ
Posted On:
16 MAY 2022 10:13AM by PIB Delhi
سترہ مئی 2022 کو قوم اندرون ملک جنگی بحری جہازوں کی تیاری کے ایک تاریخی واقعے کا مشاہدہ کرے گی جب ہندوستانی بحریہ کے دو صف اول کے جنگی بحری جہاز۔ سورت ایک پروجیکٹ پندرہ بی ڈسٹروئر اور ادے گری، پروجیکٹ سترہ اے فریگیٹ کو ایک ساتھ مجگاؤں ڈوک لمٹڈ، ممبئی میں لانچ کیا جائے گا، عزت مآب وزیر دفاع دونوں پروگراموں میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
پروجیکٹ پندرہ بی درجے کے بحری جہاز ہندوستانی بحریہ کے مجگاؤں ڈاک لمٹڈ میں تیار کردہ اگلے مرحلے کے اسٹیلتھ گائڈ ڈ میزائل ڈسٹرائر ہیں۔ سورت پندرہ بی ڈسٹرائر پروجیکٹ کا چوتھا جہاز ہے اور اس کا نام گجرات کی تجارتی راجدھانی سورت کے نام پر رکھا گیا ہے جو مغربی ہندوستان میں ممبئی کے بعد دوسرا سب سے بڑا کاروباری مرکز ہے۔ سورت شہر کی مالا مال سمندری اور بحری جہازوں کی تیاری کی تاریخ ہے اور سولہویں اور اٹھارہویں صدی میں سورت میں تیار کئے گئے بحری جہاز اپنی پائیداری (سوسال سے زیادہ ) کے لئے مشہور تھے۔ بحری جہاز سورت بلاک کنسٹرکشن طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔ اس درجے کا پہلا بحری جہاز 2021 میں پانی میں اتارا گیا تھا، دوسرا اور تیسرا جہاز لانچ کئے جاچکے ہیں اور آؤٹ فٹنگ اور آزمائشوں کے مختلف مرحلوں میں ہیں۔
اودے گری آندھراپردیش کے ایک پہاڑی سلسلے کے نام پر ہے اور یہ پروجیکٹ سترہ اے فریگیٹ کا تیسرا بحری جہاز ہے ۔ یہ بی سترہ فریگیٹ (شوالک کلاس) کے آگے کے جہاز ہیں اور ان میں زیادہ بیشتر نگرانی کے نظام ،جدید ترین اسلحہ جات اور سنسرز اور پلیٹ فارم مینیجمنٹ نظام نصب ہیں۔ اودے گری پہلے والے اودے گری کی نئی شکل ہے جو لینڈر کلاس اے ایس ڈبلیو فریگیٹ ہے اور اس نے تقریبا تین دہائیوں تک اٹھارہ فروری 1976 سے 24 اگست 2007 تک قوم کے لئے قابل قدر خدمات انجام دیں ۔ پی سترہ اے پروجیکٹ کے اولین دو بحری جہاز 2019 اور 2020 میں ایم ڈی ایل اور جی آر ایس ای میں لانچ کئے گئے تھے۔
پندرہ بی اور پی ستراہ اے ۔ دونوں کو اندرون ملک ، ڈائرکٹریٹ آف نیول ڈیزائن نے ڈیزائن کیا ہے جو ملک میں تمام جنگی بحری جہازوں کو ڈیزائن کرتا آیا ہے اور شپ یارڈ میں تعمیراتی مرحلے میں، آلات اور نظام کے تقریبا 75 فی صدر آرڈر دیسی فرموں کو دیئے گئے جن میں ایم ایس ایم ای شامل ہے اور یہ آتم نربھر بھارت کا صحیح مظہر ہے۔
****
U.No:5415
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1825817)
Visitor Counter : 184