نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

متحد ہ عرب امارات کے صدر کے افسوس ناک انتقال پر قوم کی جانب سے تعزیت پیش کرنے کےلئے نائب صدر جمہوریہ متحدہ عرب امارات پہنچے


’شیخ خلیفہ ایک دور اندیش عالمی قائد اور ہندوستان کے سچے دوست تھے‘

نائب صدر جمہوریہ نے متحدہ عرب امارات کے نو منتخب صدر عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان سے ابوظہبی میں ملاقات کی

Posted On: 15 MAY 2022 7:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:15؍مئی2022:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو دو دن پہلے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے افسوس ناک انتقال پر قوم کی طرف سے اپنی تعزیت پیش کرنے کےلئے آج ابوظہبی پہنچے۔

ابوظہبی کے مشرف پیلس میں متحدہ عرب امارات کے نو منتخب صدر شیخ محمد بن زائد النہیان و شاہی خاندان کے دوسرے ممبروں اور امارات کی اہم شخصیتوں سے ملاقات کے دوران جناب نائیڈو نے مرحوم صدر کی خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ شیخ خلیفہ ایک عظیم عالمی لیڈر اور ہندوستان کے سچے دوست تھے۔

 

999999999

مرحوم صدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ کس طرح شیخ خلیفہ نے شیخ زائد کی وراثت پر متحدہ عرب امارات کی ترقی کے لئے دور اندیشانہ قیادت کا مظاہرہ کیا اور ہند-متحدہ عرب امارات شراکت داری کو مضبوط کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں غیر مقیم ہندوستانی برادری کا بہت خیال رکھا۔انہوں نے کہا کہ ان کا افسوس ناک انتقال سے متحدہ عرب امارات میں رہنے والی ہندوستانی برادری کے لئے ایک بڑا خسارہ ہے۔

میٹنگ میں نائب صدر جمہوریہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے منتخب کئے گئے عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان کو اپنی دلی مبارکباد پیش کی۔فروری 2022ء میں ہندوستان کے اُن کے دورے اور ہندوسان و متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوئے حالیہ تاریخی جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کو یاد کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے عزت مآب شیخ محمد کے متحرک نظریے اور قیادت کی ستائش کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہند-متحدہ عرب امارات اسٹریٹیجک شراکت داری آگے بڑھتی رہے گی اور نئے صدر کی قیادت و رہنمائی میں نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔

 

                                       ************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 5402)



(Release ID: 1825609) Visitor Counter : 109