نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے بدھ پورنیما کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی
Posted On:
15 MAY 2022 3:28PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:
’’میں بدھ پورنیما کے مقدس موقع پر اپنے ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
دنیا کے عظیم ترین روحانی پیشواؤں میں سے ایک، بھگوان بدھ نے گہرے حقائق کی تعلیم دی۔ ان کی تعلیمات کا مقصد ہماری تکلیفوں کے بنیادی اسباب کا پتہ لگانا اور بیدار لوگوں کو تکلیف سے آزاد کرنا تھا۔
بے شک، بھگوان بدھ اور ان کا ’دھم‘ روشنی کا بہترین ذریعہ ہے، جو اخلاقیات، طمانیت اور خوشی کے راستے پر ہماری رہنمائی کرتا ہے۔
آئیے، ہم اس مبارک موقع پر بھگوان بدھ کے ذریعے دکھائے گئے عالمگیر دوستی، رحمدلی اور برابری کے اصولوں پر چلنے کا عہد کریں۔‘‘
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5391
(Release ID: 1825536)
Visitor Counter : 118