نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر کھیل نے نئی دہلی اور دھرم شالہ میں ایک ساتھ منائے جانے والے یوگ مہوتسو کی قیادت کی


یوگا نے بہت سے لوگوں کو روزگار دیا ہے اور یہ کووڈ کےدور میں قوت مدافعت بخشنے  میں پہلے نمبر پر رہا ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 14 MAY 2022 8:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔14مئی            21 جون کو یوگا کے عالمی دن کی مناسبت سے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ کی قیادت میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے ذریعہ بروز ہفتہ دھرم شالہ اور نئی دہلی میں ایک ساتھ یوگ مہوتسو کی ایک انوکھی شام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جناب انوراگ ٹھاکر نے دھرم شالہ اسٹیڈیم سے 40 منٹ کے یوگا پروٹوکول کی قیادت کی جس میں 2000 سے زیادہ ایتھلیٹ اور یوگا پریکٹیشنرنے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IVX1.jpg

یوگ مہوتسو آزادی امرت مہوتسو کے سال میں منعقدہ ایک اور منفرد تقریب ہے اور یہ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی گہری بصیرت کا نتیجہ ہے۔

2 ریاستوں کے نوجوان شرکاء اور یوگاسن کے مشق کرنے والوں کے ذریعہ یوگا کی خوبصورت نمائش کی یہ شام بیحد پرکشش رہی اور اس پروگرام میں موجود سبھی شرکاء نے یوگا کی اس دلفریب نمائش کی ستائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K8QS.jpg

اس موقع پر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ 14 مئی سے 21 جون تک، ہمیں ہندوستان کے تمام گاؤں میں یوگ  مہوتسو کو آگے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سال ایک ریکارڈ توڑنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یوگا کے سب سے زیادہ شرکاء بین الاقوامی یوگا ڈے میں حصہ لیں۔  وزیر موصوف نے کہا کہ یہ تقریب آزادی کاامرت مہوتسو کی تقریبات کا ایک حصہ ہے اوراس کا مقصد یوگا ڈے کے لیے زیادہ سے زیادہ بیداری کو یقینی بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031XCS.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ سب کچھ جناب  نریندر مودی جی کے ذریعہ 2014 میں اقوام متحدہ میں 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر منانے کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک نے ایک تجویز  پاس  کرتے ہوئے اس تجویز کے لیے حامی بھری تھی۔

دلکش دھولادھار پہاڑی سلسلے کے قدموں میں واقع، دھرم شالا اسٹیڈیم کا نظارہ بروز ہفتہ بیحد شاندار اور دلفریب تھا۔ یوگاسن فیڈریشن کے پریکٹیشنر نے یوگا کے بین الاقوامی دن(آئی ڈی وائی) پروٹوکول کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اور دیویانگ کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر انفرادی اور گروپ اداکاروں نے بھی یوگا کی نمائش کی۔

نئی نسل میں یوگا کے بارے میں مسلسل بڑھتی ہوئی بیداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یوگا نے بہت سے لوگوں کو روزگار دیا ہے اور یہ کووڈ کےدوران قوت مدافعت بخشنے میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ نوجوان ہندوستان نے یوگا اور فٹ انڈیا تحریک کو مکمل طور پر فروغ دیا ہے اور اب ہر جگہ، پارک ہو یا دفتر، ہر کوئی یوگا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ٹرینوں اور ہوائی جہازوں میں بھی لوگ یوگا کررہے ہیں۔ شاپنگ کمپلیکس میں بھی اب یوگا روم ہیں۔ یہ بہت بڑی حصولیابی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HLN0.jpg

ایک کھیل کے طور پر یوگاسن نےگزشتہ ماہ بنگلورو میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم میں اپنا آغاز کیا، جسے ٹی وی کے سبھی ناظرین نے بھرپور ستائش کی۔  آئندہ ماہ ہونے والے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز پنچکولہ میں یوگاسن کو بھی ایک کھیل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-5384


(Release ID: 1825505) Visitor Counter : 126