وزارت دفاع

آئی این ایس گھڑیال کی سیشلس میں تعیناتی-مشن ساگر IX

Posted On: 14 MAY 2022 5:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی:14؍مئی2022:

مشن ساگر IX کے تحت جنوب مغربی بحر ہند میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز گھڑیال کی تعیناتی کے حصے کی شکل میں جہا ز کو 11 سے 14 مئی 2022ء تک سیشلس کے پورٹ وِکٹوریہ میں بلایاگیا۔

سیشلس حکومت سے پہلی موصولہ تجویز کے بعد جہاز کے ذریعے گولہ بارود کے ساتھ تین رسمی سلامی بندوقیں سیشلس ڈیفنس فورسز (ایس ڈی ایف) کو مہیا کی گئی ۔اِنہیں رسمی طور پر سیشلس میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جنرل دلبیر سنگھ سہاگ (سبکدوش)کے ذریعے 13 مئی 2022ء کو آئی این ایس گھڑیال پر منعقد ایک تقریب میں ایس ڈی ایف کے چیف آف ڈیفنس(سی ڈی ایف) بریگیڈیئر مائیکل روسیٹ کو رسمی طورپر پیش کیا گیا۔

آئی این ایس گھڑیال نے کولمبو سے سیشلس کے ذریعے حاصل ایک 15میٹر ویو رائیڈر پیٹرول بوٹ، کو بھی ٹرانس شپڈ کیا اور سیشلس ڈیفنس فورس (ایس ڈی ایف) کو سپرد کردیاگیا۔

سیشلس میں جہاز کی موجودگی کے دوران ہندوستانی بحریہ نے ڈومین مخصوص سمندری موضوعات میں ایس ڈی ایف ملازمین کی تربیت کی سہولت مہیا کی۔ ہندوستانی بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار کے 21 سے 23 اپریل 2022ء تک کے سیشلس کے حالیہ سرکاری دورے کے فوراً بعد آئی این ایس گھڑیال کے پورٹ کال کے دوران کی گئی سرگرمیاں ،  سیشلس ڈیفنس فورس کی صلاحیت سازی کو بڑھانے کی کوششوں میں مثبت تعاون ہندوستانی بحریہ کے عہد کا آئینہ ہے۔

پورٹ وِکٹوریہ پہنچنے سے پہلے جہاز نے ضروری طبی سپلائی دینے کےلئے سری لنکا کے کولمبو اور مالدیپ کے مالے کا بھی دورہ کیا تھا۔ مشن ساگر کے تحت ہندوستانی بحریہ کی مسلسل تعیناتی خطے میں سب کے لئے تحفظ اور ترقی کے نظریے سے جڑی ہوئی ہے اور بحر ہند خطے میں سمندری تحفظ کے لئے ’اجتجاعی ذمہ داری‘ کے عہد کو مضبوط بناتی ہے۔

 

001.jpeg

                 

002.jpeg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5373)



(Release ID: 1825419) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil