وزارت اطلاعات ونشریات

سترہواں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہائبرڈ موڈ میں ہوگا: فیسٹیول ڈائریکٹر


میلے کے لیے آج ہی اندراج کرائیں؛ 18 سال سے زیادہ عمر کے طلباء کے لیے مفت رجسٹریشن؛ میڈیا رجسٹریشن اب کھلا ہے

ایم آئی ایف ایف 2022 میں ’’مائیٹی لٹل بھیم: آئی لو تاج محل‘‘ ایپی سوڈ کا ورلڈ پریمیئر

ستیہ جیت رے کی دستاویزی فلم ’سوکمار رے‘ کا انڈین پریمیئر، این ایف اے آئی کے ذریعے بازیاب

سترہویں ایم آئی ایف ایف کو 30 ممالک سے 808 اندراجات موصول ہوئے

’انڈیا @ 75‘ تھیم پر ایک خصوصی ایوارڈ قائم کیا گیا

مشترکہ طور پر تیار کردہ پہلی ہند-جاپان اینی میشن فلم کی خصوصی نمائش

Posted On: 13 MAY 2022 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13/مئی 2022 ۔ دستاویزی فلموں، مختصر افسانوں اور اینی میشن فلموں کے لیے ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) عالمی سنیما کا کلیڈو اسکوپ پیش کرتے ہوئے اپنے 17ویں ایڈیشن کے ساتھ واپس آ گیا ہے۔ ایم آئی ایف ایف 2022 کا آغاز 29 مئی سے نہرو سینٹر آڈیٹوریم، ورلی، ممبئی میں افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا اور 4 جون 2022 کو ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ 17ویں ایم آئی ایف ایف کے مندوبین موجودہ ایڈیشن میں معیاری اور متنوع مواد کا تجربہ کریں گے۔ ڈیلیگیٹ رجسٹریشن اور تفصیلات کے لیے www.miff.in  پر لاگ آن کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-05-13at5.24.53PMRDND.jpeg

’’میڈیا رجسٹریشن آج سے شروع ہورہا ہے۔ میں آپ سب کو رجسٹر کرنے اور اس فیسٹیول کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں۔‘‘ ڈی جی، فلمز ڈویژن اور ڈائریکٹر، ایم آئی ایف ایف، رویندر بھاکر نے آج ممبئی میں، کرٹین ریزر  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کو دعوت دی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے 18 سال سے زائد عمر کے تمام طلبہ کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن فیس مفت کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر نے یہ بھی بتایا کہ 17 واں ایم آئی ایف ایف ہائبرڈ موڈ میں ہو گا اور ہائبرڈ جزو کو نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کی طرف سے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-05-13at5.24.54PMVO7J.jpeg

اپنی شہرت کو برقرار رکھنے والے، ایم آئی ایف ایف 2022 کو دنیا بھر کے فلمسازوں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے، جس میں 30 ممالک سے 808 فلموں کے اندراجات موصول ہوئے ہیں۔ ’مقابلہ‘ اور ’ایم آئی ایف ایف پرزم‘ زمرے میں 120 فلموں کی نمائش کے علاوہ، فلم کے شائقین کے لیے خصوصی فلم پیکیجز، ماسٹر کلاسز اور ورکشاپوں کی تیاری کی گئی ہے۔

نیٹ فلکس کی اصل سیریز ’’مائٹی لٹل بھیم: آئی لو تاج محل‘‘ ایپی سوڈ کا ورلڈ پریمیئر ایم آئی ایف ایف 2022 میں ہوگا۔ بھارت اور جاپان کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کردہ پہلی اینی میشن فلم ’رامائن: دی لیجنڈ آف پرنس راما‘ کی خصوصی نمائش بھی ہوگی۔ ایم آئی ایف ایف میں اپنی پہلی لانچ کے بعد فلم اپنے 30 سال مکمل کر رہی ہے۔

فیسٹیول کے ڈائریکٹر نے اس ایم آئی ایف ایف میں فلمز ڈویژن کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم اس آرٹ فارم کو پیشہ ورانہ طور پر فروغ دینا چاہتے تھے، لہٰذا ہم معروف قومی اور بین الاقوامی پلیئرس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ بی2 بی مواقع فلم سازوں کے لیے لامحدود کامیابی کے دروازے کھولیں گے۔‘‘

جھلکیاں

•    بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کی یاد میں اس سال اسے ’توجہ کا ملک‘ کے طور پر چنا گیا ہے۔ ایم آئی ایف ایف 2022 میں بنگلہ دیش کی 11 فلموں کا ایک خصوصی پیکیج پیش کیا جائے گا، جس میں تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم حسینہ- اے ڈاٹرس ٹیل بھی شامل ہے۔

•    بھارت میں ڈاکیومنٹری کلچر میں فلمز ڈویژن کے تعاون کو خصوصی طور پر تیار کردہ پیکیج امیج- نیشن کے ذریعے دکھایا جائے گا۔

•    شارٹس ٹی وی کے ذریعے تیار کردہ آسکر فلم پیکیج جیسے خصوصی پیکیجز، اٹلی اور جاپان کے خصوصی فلم پیکیجز، اِفّی کے حالیہ ایڈیشنز سے انڈین پینورما فلمی شائقین کے لیے توجہ کا مرکز ہوں گے۔

•    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (این آئی ڈی)، احمد آباد، ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی)، کولکاتہ، مہاراشٹرا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی) پونے، کے آر نارائنن فلم انسٹی ٹیوٹ کیرالہ جیسے نامور اداروں کے طلباء کے فلم پیکیجز نوجوان صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ میانمار سے طلبہ کی اینی میشن دستاویزی فلمیں اور اسٹوڈنٹس اینی میشن فلم فیسٹیول برازیل کی فلمیں ایک منفرد کیوریشن ہوں گی۔

•    اسی طرح، شمال مشرقی بھارت سے تیار کردہ فلمیں، پاکٹ فلمز پلیٹ فارم سے بہترین مختصر افسانے اور ستیہ جیت رے کی فلم سوکمار رے کے بازیاب شدہ ورژن کی خصوصی نمائش کی جائے گی۔

•    دیگر جھلکیوں میں انڈین ڈاکیومینٹری پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا اوپن فورم اور انڈیا ٹورازم کے ثقافتی پروگرام شامل ہیں۔

ماسٹرکلاسز

ایم آئی ایف ایف 2022  میں صنعت کے ماہرین اور ریسورس پرسنز کے ذریعہ ماسٹر کلاسز اور ورکشاپوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔ پدم شری ریسول پوکٹی کی ’ایستھیٹکس آف ساؤنڈ اِن سنیما‘ یعنی سنیما میں آواز کی جمالیات، ’اسکرین سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم تک پھیلا ہوا سنیما- میڈیا پروفیشنل رضوان احمد کے ذریعے پوسٹ کووڈ دور میں سنیما‘ایم آئی ایف ایف 2022 میں کچھ ماسٹر کلاسز ہیں۔

آسکر اور برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بی اے ایف ٹی اے) کی جیوری مسٹر کارٹر پِلچر ’آسکر کے لیے کوالیفائنگ فلمز‘ کے بارے میں اپنی معلومات مشترک کریں گے۔

اینی میشن فلم ڈیزائنر پی سی سنتھ کی ورکشاپ ’وی ایف ایکس: دی ایور ایوولنگ ٹول فار اسٹوری ٹیلنگ‘ بھی فلم کے شوقین افراد کے لیے سرفہرست ہوگی۔

ریٹروسپیکٹیوز اور خراج تحسین

اینی میشن سے محبت کرنے والوں کو تین ممالک - پرتگال، روس اور کینیڈا کے ریٹروسپیکٹیوز پیکیجوں کا لطف اٹھانے میں خوشی ہوگی۔ پرتگالی اینیمیٹر ریجینا پیسوا کی فلمیں؛ روسی اینی میشن ڈائریکٹر، الیگزینڈر پیٹروف؛ کنیڈائی اینیمیٹر اور مصور جینٹ پرلمین اینی میشن کے شائقین کے لیے ایک اعزاز ثابت ہوں گی۔

ڈاکیومنٹری اور اینی میشن کی صنف سے تعلق رکھنے والے فلمساز، جنھوں نے حالیہ دنوں میں ہمیں چھوڑ دیا، ’ہومیج‘ سیکشن کے تحت خصوصی اسکریننگ کے ساتھ انھیں یاد کیا جائے گا: کینیڈا سے مشہور پن اسکرین اینیمیٹر، جیکویس ڈروئن؛  اٹلی کی پہلی خاتون دستاویزی فلم ساز، سیسیلیا منگینی؛ بھارتی ویٹیرن بدھادیب داس گپتا؛ کثیر جہتی شخصیت سمترا بھاوے؛ منی پور سے تعلق رکھنے والی مشہور قومی ایوارڈ یافتہ سنیماٹوگرافر، اروم میپک ان میں شامل ہیں۔

بہترین فلم کے لیے گولڈن کونچ؛ ’انڈیا @ 75‘پر مبنی فلم کے لیے خصوصی ایوارڈ

سترہویں ایم آئی ایف ایف میں سب سے باوقار ایوارڈ گولڈن کونچ، فیسٹیول کی بہترین فلم کو دیا جائے گا۔ اس پر 10 لاکھ کا نقد انعام ہے۔ دیگر ایوارڈز میں سلور کونچ، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ پانچ سے ایک لاکھ تک کے نقد انعامات شامل ہیں۔

بہترین طالب علم فلم کے لئے ایک لاکھ روپئے اور ٹرافی پر مشتمل آئی ڈی پی اے ایوارڈ اور بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کے لیے دادا صاحب پھالکے چترا نگری ایوارڈ بھی آخری دن پیش کیا جائے گا۔

10 لاکھ روپے انعام، ٹرافی اور توصیف نامے پر مشتمل باوقار ڈاکٹر وی شانتارام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، دستاویزی فلموں اور بھارت میں اس کی نقل و حرکت میں اہم تعاون دینے والے فلم ساز کو فیسٹیول کے ہر ایڈیشن میں پیش کیا جاتا ہے۔ مقابلے کے مختلف زمروں میں ایوارڈز 4 جون کو اختتامی تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔

اس سال شامل کیے گئے خصوصی ایوارڈ کے زمرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈی جی، فلمز ڈویژن نے بتایا کہ ’’فیسٹیول کے موجودہ ایڈیشن میں ’انڈیا @ 75‘ تھیم پر بہترین مختصر فلم کے لیے ایک خصوصی ایوارڈ کا آغاز کیا گیا ہے، جو ایک لاکھ نقد اور ٹرافی پر مشتمل ہے۔ ‘‘

فیسٹیول  سے متعلق سوالات کے لیے فیسٹیول ڈائریکٹوریٹ سے  miffindia[at]gmail[dot]com  پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5344

13.05.2022



(Release ID: 1825259) Visitor Counter : 231