نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستانی موسیقی کی روایت کو محفوظ رکھنے اور بڑھاوا دینے پر زور دیا


موسیقی میں ذہنی تناؤ اور فکر کو دور کرنے کی بڑی طاقت ہے:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوری عظیم موسیقار  شری گھنٹا سالا وینکٹس وار راؤ کی صدی تقریبات میں شامل ہوئے

Posted On: 13 MAY 2022 8:46PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج نوجوان نسلوں کے درمیان اسے مقبول بناکر ہندوستانی ثقافت اور وراثت  خاص طور سے ہندوستانی موسیقی کی روایت کا تحفظ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔یہ ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستانی موسیقی کی پیدائش قدیم ہے اور پرانے دنوں میں معلومات کو پھیلانے کے لئے اس کا استعمال کیا جاتا تھا۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ موسیقی میں درحقیقت جدید زندگی کے ذہنی تناؤ اور فکر کو دور کرنے کی طاقت ہے۔

جناب نائیڈو آج حیدرآباد میں کنّرآرٹ تھیٹر کے ذریعے منعقد ہندوستانی فلموں کے مشہور موسیقار اور گلوکار جناب گھنٹا سالا وینکٹیسور راؤ  کی صدی تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ہندوستانی روایت کا عالمی موسیقی میں ایک خصوصی مقام ہے اور موسیقی کی مشق نہ صرف ایک آرٹ کی شکل میں، بلکہ ایک خالص سائنس کی شکل میں بھی کیا جاتا ہے۔انہوں نے یاد کیا  کہ  موسیقی سماجی تبدیلی کے ایک آلے کی شکل میں بھی مؤثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی نہ صرف تقریح فراہم کرتی ہے، بلکہ سما ج کو بھی بیدار کرسکتی ہے۔

اس موقع پر جناب نائیڈو نے گلوکار و موسیقار جناب گھنٹا سال کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ ویپل گلوکار آنجہانی ایس پی بالا سبرامنیم کے ساتھ سنیما میں موسیقی کے سنہری دور میں بہت تعاون دیا۔ انہوں نے مشہور گلوکار جناب ناگور بابو (مانو)کو گھنٹا سالا اسمرتی ایوارڈ دیا۔ اس سے قبل نائب صدر جمہوریہ نے جناب مانو اور متعدد دیگر فنکاروں کی پیشکش کو دیکھا، جنہوں نے جناب گھنٹا سالا کی کئی نایاب دھنوں کو پیش کیا۔

تقریب کے دوران تلنگانہ حکومت کے مشیر ڈاکٹر کے وی رمانا چاری، آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر  جناب منڈالی بڈھا پرساد ، آندھرا پردیش کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولس  ڈاکٹر آر پربھاکر راؤ، کنّرآرٹ تھیٹر کے جنرل سیکریٹری جناب مڈالی رگھورام اور دیگر اہم شخصیتیں موجود تھیں۔

                  

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(13.05.2022)

(U: 5355)



(Release ID: 1825258) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Punjabi