کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت بھارت سے گندم کی برآمدات کو بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے مراکش، تیونیشیا، انڈونیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ، ویتنام، ترکی، الجزائر اور لبنان میں تجارتی وفود بھیجے گی


محکمہ تجارت گندم اگانے والی بڑی ریاستوں میں برآمدات کے سلسلے میں میٹنگوں کا ایک سلسلہ منعقد کرے گا

اپیڈا نے کرنال، ہریانہ میں گندم کی برآمدات کے فروغ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 12 MAY 2022 4:50PM by PIB Delhi

مرکز بھارت سے گندم کی برآمدات کو بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے مراکش، تیونیشیا، انڈونیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ، ویتنام، ترکی، الجزائر اور لبنان میں تجارتی وفود بھیجے گا۔ عالمی سطح پر اناج کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کے درمیان بھارت نے 23-2022 میں ریکارڈ 10 ملین ٹن گندم کا ہدف مقرر کیا ہے۔ تجارت اور صنعت کی وزارت نے پہلے ہی گندم کی برآمدات پر ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے جس میں تجارت، جہاز رانی اور ریلوے سمیت مختلف وزارتوں کے نمائندوں اور زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اپیڈا) کے زیراہتمام برآمد کنندگان شامل ہیں۔

محکمہ تجارت نے گندم کی کاشت کرنے والی بڑی ریاستوں مثلاً پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور راجستھان میں برآمدات کے بارے میں اس طرح کے حساس میٹنگوں کا ایک سلسلہ منعقد کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ اے پی ای ڈی اے نے گندم کی برآمد کو فروغ دینے اور معیاری پیداوار کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کرنال، ہریانہ میں کاشتکاروں، تاجروں اور برآمد کنندگان سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایسی ہی ایک انٹرایکٹو میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کا انعقاد آئی سی اے آر-انسٹی ٹیوٹ آف وہیٹ اینڈ بارلی ریسرچ، کرنال کے تعاون سے کیا گیا تھا، جہاں ماہرین نے گندم کی برآمد کے شعبے میں مواقع اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عالمی منڈی میں ہندوستانی گندم کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، کسانوں، تاجروں اور برآمد کنندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درآمد کرنے والے ممالک کے معیار کے تمام اصولوں پر عمل کریں تاکہ ہندوستان عالمی سطح پر گندم کا قابل اعتماد فراہم کنندہ کے طور پر ابھرے۔ زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کے چیئرمین جناب ایم انگاموتھو نے کہا کہ ‘‘ہم ملک سے کھیپ کو بڑھانے کے لیے گندم کی برآمدات کی ویلیو چین میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا تعاون فراہم کررہے ہیں۔’’ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ کے اندازوں کے مطابق بھارت نے 22-2021 میں ریکارڈ 7 ملین ٹن (ایم ٹی) گندم برآمد کی ہے جس کی مالیت 2.05 بلین امریکی ڈالر ہے۔ گزشتہ مالی سال میں کل کھیپ میں سے تقریباً 50 فیصد گندم بنگلہ دیش کو برآمد کی گئی تھی۔

حال ہی میں مصر، جو دنیا میں گندم کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے، نے بھارت سے گندم منگوانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ مصری حکام نے ہندوستان کو اس اسٹریٹجک اشیاء کی اصل میں سے ایک قرار دیا ہے۔ مصر نے 2021 میں 6.1 میٹرک ٹن گندم درآمد کی تھی اور ہندوستان ان تسلیم شدہ ممالک کی فہرست کا حصہ نہیں تھا جو مصر کو گندم برآمد کر سکتے ہیں۔ 2021 میں مصر کی 80 فیصد سے زیادہ گندم کی درآمدات کا تخمینہ 2 بلین ڈالر کے قریب روس اور یوکرین سے تھا۔ اے پی ای ڈی اے نے پہلے ہی برآمد کنندگان کو مصر کی سرکاری خریداری ایجنسی - جنرل اتھارٹی آف سپلائیز اینڈ کموڈٹیز کے ساتھ رجسٹر کرنے کے لیے کہا ہے، جو شمالی افریقی ملک میں گندم اور چینی کی درآمدات کا انتظام کرتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 5303)



(Release ID: 1824946) Visitor Counter : 242