ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

وارانسی میں اسکیل انڈیاانٹرنیشنل سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ متحدہ عرب امارات میں موبلیٹی کے لیے ہنرمند ورک فورس تیار کی جاسکے


بھارت اور متحدہ عرب امارات نے تمام موجودہ شراکت داروں کو شامل کرنے کے لیے جامع ادارہ جاتی فریم ورک کو فروغ دینے کے لیے اور اسے مستحکم کرنے سے اتفاق کیا ہے تاکہ ہنرمندی پرمبنی تعاون کو بڑھایا جاسکے

تعلیم کے وزیراورہنرمندی کے فروغ کے وزیر دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں این ایس ڈی سی انٹرنیشنل لمیٹڈ اور ہندوستان فورس پرائیویٹ لمیٹڈ(ڈی پی ورلڈ کا یونٹ) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے

Posted On: 12 MAY 2022 1:37PM by PIB Delhi

وارانسی میں اسکیل انڈیا انٹرنیشنل سینٹر کو فروغ دینے کے لیے این ایس ڈی سی انٹرنیشنل (این ایس ڈی سی آئی) اور انڈین یونٹ آف ڈی پی ورلڈ، ہندوستان فورس پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے اور لاجسٹک بندرگاہی سرگرمیوں اور متعلقہ شعبوں میں بیرونی روزگار کے مواقع کو اپنانے کے لیے اسکیل انڈیا یوتھ کے لیے بھی ان اداروں کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ وارانسی میں اسکیل انڈیا انٹرنیشنل سینٹر بین الاقوامی معیار کے مطابق ہنرمندی کی تربیت دے گا اور عالمی مارکیٹس کے لیے امیدوار تیارکرے گا۔مفاہمت نامے پر دستخط این ایس ڈی سی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹرجناب وید منی تیواری اور ڈی پی ورلڈ کے ایگزیکٹیو نائب صدر اور ایچ پی پی ایل کے ڈائریکٹر محمد المعلم کے درمیان کیے گئے ۔اس موقع پر تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان  اور ہنرمندی اور صنعت کاری کے وزیرمملکت جناب راجیو چندر شیکھراور متحدہ عرب امارات کے صنعت کاری کے اور ایس ایم ایز کے وزیر مملکت ڈاکٹر احمد بیلہول الفلاسی، ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب راجیش اگروال، متحدہ عرب امارات میں بھارت کے سفیر جناب سنجے سدھیراور ڈی پی ورلڈ سب کانٹینٹ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر رضوان سومر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہندوستان متحدہ عرب امارات اوردنیا کے دیگر ملکوں کے لیے ایک قیمتی ساجھیدار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہندوستان کے نوجوانوں کی آرزوؤں کو پورا کرنے کے لیے کام کررہی ہے اور انہیں مستقبل کے کام کے لیے تیار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک بھروسے مندکوالیفائڈ اور ایک قابل بھروسہ ورک فورس تیار کررہی ہے جو معاشی کامیابی کے لیے رہنمائی کرے گی۔نہ صرف ہندوستان کے لیے بلکہ دنیا کے دیگر معیشتوں کے لیے بھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ مضبوط تعلقات کے ساتھ یہ کامیابی کی ایک اور ساجھیداری ہوگی، جو ہمارے تعلقات کو مزیدگہرا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکیل انڈیا کا مقصد ملک کے نوجوانوں کے لیے معاشی خوش حالی لانا اور انہیں مواقع فراہم کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ہنرمندپیشہ ور افراد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر احمد بیلہول الفلاسی نے کہا کہ یہ اشتراک دونوں ملکوں کے نوجوانوں میں ہنرمندی کے فروغ میں تیزی لانے میں مدد دے گااوردونوں معیشتوں کی لیبر مارکیٹ کی جانب سے ابھرتی ہوئی ہنرمندی کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔انہوں نے مستقبل میں ہنرمند فورس تیارکرنے کے لیے تعاون کی اس نیت کے لیے این ایس بی سی آئی اور ڈی پی ورلڈ دونوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مفاہمت نامے سے متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور ورک فورس کی پیداواریت میں اضافہ ہوگا۔

مفاہمت نامے پر دستخط سے پہلے باہمی مذاکرات ہوئے، جس کی صدارت ہندوستان کی طرف سے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کی اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے وہاں کے صنعت کاری اور ایم ایس ایز کے وزیر مملکت ڈاکٹر حامد بہلول الفلاسی نے کی۔دونوں نے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری میں باہمی رابطوں کوبڑھانے کے طورطریقوں کا پتہ لگایا اور ہندوستان –یو اے ای سی ای پی اے کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر بھی غوروخوض کیا۔دونوں فریقوں نے سبھی موجودہ شراکت داروں کو شامل کرنے کے لیے جامع ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط کرنے اور اسے فروغ دینے پر اتفاق کیا تاکہ ورک فورس کی ہنرمندی ،تربیت پانے والوں کی تربیت سمیت ہنرمندی پر مبنی تعاون کو بڑھایا جاسکے۔تبادلے کے پروگراموں کو آسان بنانے اور ایپرنٹس شپ رابطے بڑھانے کے لیے بھی اتفاق ہوا۔دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات میں انڈین ہنرمندی کے سینٹروں کی طرف سے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹس کو تسلیم کرنے اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت حکومت ہند اور نیشنل کوالیفکیشن اتھارٹی متحدہ عرب امارات کے درمیان جی ٹو جی میکانزم کی تجدید پر بھی تبادلۂ خیال کیا تاکہ ہندوستانی ورک فورس کے سرٹیفکیشن اور اسسمنٹ کے عمل کو سہل بنایاجاسکے اور ان کے لیے زیادہ موبلیٹی کویقینی بنایاجاسکے۔

 

اسکیل انڈیاانٹرنیشنل سینٹر کا مقصد ہندوستانی نوجوانوں کو اعلیٰ معیاری تربیت فراہم کرنا ہے۔ یہ سینٹر تربیتی سہولیات کی میزبانی کریں گےاور متحدہ عرب امارات کنیڈا، آسٹریلیا اور دیگر جی سی سی خطوں جیسے ملکوں میں انٹرنیشنل آجروں کی مانگ کے مطابق ہنرمندی کی تربیت کو فراہم کیا جاسکے۔

 

این ایس ڈی سی انٹرنیشنل کے بارے میں

 

این ایس ڈی سی انٹرنیشنل لمیٹڈ قومی ہنرمندی کے فروغ کی کارپوریشن کی ایک ذیلی ادارہ ہے جو کہ ہندوستان کو دنیا کی ہنرمندی کی راجدھانی بنانے کے اسکیل انڈیا انٹرنیشنل مشن بنانے کی سمت گامزن ہے۔اس کا مقصد ہندوستان کو سورسنگ ہنرمندی کے لیے ایک ترجیح شراکت دار ملک کے طور پر تبدیل کرنا ہے اور دنیا بھر میں ہندوستان کو ایک مصدقہ ورک فورس میں منتقل کرنا ہے۔

 

ڈی پی ورلڈ کے بارے میں

 

ہندوستان فورس پرائیویٹ لمیٹڈڈی پی ورلڈ کا حصہ ہے جو ورلڈ وائلڈ اسمارٹ اینڈ ٹو اینڈ سپلائی چین ٹو لاجسٹک کا ایک سرکردہ آلۂ  کار ہے۔

 

*************

  ش ح ۔ ح ا ۔ ج ا

U. No.5286



(Release ID: 1824690) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi