وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

جناب پرشوتم روپالا نے مویشیوں کی اعدادشماری پر مبنی مویشیوں اور پولٹری کی نسل کے لحاظ سے  20ویں رپورٹ جاری کی


مویشی اور پولٹری پرندے نسلوں کے حساب سے شمار کیے جاتے ہیں

19 منتخبہ نسلوں  کی 184 تسلیم شدہ مقامی/غیر ملکی اور کراس بریڈ نسلیں شامل ہیں

Posted On: 12 MAY 2022 12:52PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج یہاں مویشیوں کی مردم شماری پر مبنی مویشیوں اور پولٹری کی نسل کے لحاظ سے  20ویں رپورٹ جاری کی۔ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری اوراطلاعات و نشریات   کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے اس موقع پر شرکت کی۔ مویشی پروری کے محکمہ کے سکریٹری جناب اتل چترویدی،  اورجناب اپامنیو باسو، جے ایس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

اس موق پر جناب روپالا نے مویشی پروری کے اپ گریڈیشن کے لیے رپورٹ کی اہمیت کواجاگر کیا اور پالیسی سازوں اور محققین کے لیے اس کی افادیت پر زور دیا۔ نسل کے حساب سے اعدادوشمار اکٹھا کرنے کا عمل 20 ویں مویشی مردم شماری کے ساتھ سال 2019 کے دوران کیا گیا تھا۔ یہ ملک میں پہلی بار تھا کہ پیپر موڈ کی بجائے ٹیبلیٹ کمپیوٹرز کا استعمال کرتے ہوئے نسل کے حساب سے اعدادوشمار اکٹھا کیا گیا جو کہ واقعی ایک منفرد کام ہے۔ مویشیوں کے ساتھ ساتھ پولٹری پرندوں کو ان کی نسلوں کے مطابق شمار کیا گیا جیسا کہ نیشنل بیورو آف اینیمل جینیٹک ریسورسز  (این بی اے جی آر) نے تسلیم کیا ہے۔ لائیو اسٹاک سیکٹر کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، پالیسی ساز اور محقق کے لیے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ مویشیوں کی مختلف نسلوں کا پتہ لگائیں تاکہ مویشیوں کی نسلوں کو پروان چڑھانے اور دیگر مقاصد کے لیے بہترین کامیابی کے لیے جینیاتی طور پر اپ گریڈ کیا جا سکے۔

 

 

مویشیوں اور پولٹری کی نسل کے لحاظ سے رپورٹ کی اہم  خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • رپورٹ میں 19 منتخبہ نسلوں کی 184 تسلیم شدہ مقامی/غیر ملکی اور کراس بریڈ نسلوں کا احاطہ کیا گیا ہے جو این بی اے جی آر (نیشنل بیورو آف اینیمل جینیاتی وسائل) کے ذریعے رجسٹرڈ ہیں۔
  • اس رپورٹ میں مویشیوں کی 41 تسلیم شدہ  اقسام مقامی ہیں جبکہ  اس میں 4 غیر ملکی/ کراس بریڈ نسلیں شامل ہیں۔
  • رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی اور کراس بریڈ جانور کل مویشیوں کی آبادی میں تقریباً 26.5 فیصد ہیں جبکہ 73.5 فیصد دیسی اور اورایسی مویشی ہیں جن کی غیر وضاحت  نہیں کی گئی ہے۔
  • کل غیر ملکی/ کراس بریڈ مویشیوں میں کراس بریڈ جرسی کا فیصد 39.3  ہے جبکہ اس  کے مقابلے  کراس بریڈ ہولسٹین فریزئین  (ایچ ایف )کافیصد اس سے زیادہ 49.3 ہے۔
  • کل دیسی مویشیوں میں، گر، لکھیمی اور ساہیوال کی نسلوں  کی تعداد زیادہ ہے۔
  • بھینسوں میں،  مرہ نسل  کی تعداد 42.8 فیصد ہے جو عام طور پر یوپی اور راجستھان میں پائی جاتی ہے۔
  • بھیڑوں میں، ملک میں 3 غیر ملکی اور 26 مقامی نسلیں پائی جاتی ہیں۔ خالص غیر ملکی نسلوں میں، کوریڈیل نسل کا حصہ 17.3 فیصد ہے  جبکہ مقامی نسلوں میں نیلور نسل کا فیصد 20.0  ہےجو سب سے زیادہ ہے۔
  • بکریوں میں، ملک میں 28 دیسی نسلیں پائی جاتی ہیں۔ بلیک بنگال کی نسل 18.6 فیصد کے ساتھ سب سے ہے۔
  • غیر ملکی/کراس بریڈ خنزیروںمیں، کراس بریڈ خنزیر کا فیصد 86.6 ہے جبکہ یارکشائر  کا فیصد 8.4 ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔ دیسی خنزیروں میں، ڈوم نسل کا فیصد سب سے زیادہ 3.9 فیصد ہے۔
  • گھوڑوں اور ٹٹوؤں میں، مارواڑی نسل کا فیصد 9.8 سب سے زیادہ ہے۔
  • گدھوں میں سپیتی نسل کا فیصد 8.3 ہے۔
  • اونٹوں میں، بیکانیری نسل کا فیصد 29.6 ہے۔
  • پولٹری میں، دیسی پرندے، اصیل نسل  کےپالتو پرندےاور کمرشل پولٹری فارم دونوں کاہی فیصد زیادہ ہے۔

 

*************

 

 

ش ح-ش ر– ف ر

U. No.5284



(Release ID: 1824679) Visitor Counter : 148