امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پرسائنسدانوں کو مبارکباد دی


ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر، میں دور اندیش اور ذہین سائنسدانوں اور ہندوستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

پوکھرن تجربہ آنجہانی اٹل جی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کے وژن اور ہندوستانی کی سائنسی اہلیت  کی ایک روشن مثال ہے

آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں ہماری ترقی بہت   تیز رفتاری سے ہوئی ہے اور ان کی پالیسیوں نے ڈیجیٹل انڈیا اور آتم نربھر بھارت مہم کی مضبوط  بنیاد رکھی ہے

ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے میدان میں ہندوستان کی پیش رفت واقعی قابل ذکر ہے

کووڈ-19وباء کے دوران، ہمارے تکنیکی ماہرین نے دکھایا کہ وہ ریکارڈ وقت میں پی پی ای کِٹ ، ماسک اور کئی کووڈ ویکسین جیسے ضروری سازو سامان تیار کرکے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں

Posted On: 11 MAY 2022 7:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11؍مئی2022:

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے ٹیکنالوجی کے قومی دن پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔اپنے ٹوئٹ میں جناب امت شاہ نے کہا’’ٹیکنالوجی کے قومی دن پر میں دور اندیش اورباصلاحیت سائنسدانوں اور ہندوستان کو نیوکلیائی طاقت بنانے کی ان کی انتھک کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔پوکھرن تجربہ آنجہانی اٹل جی کی قیادت میں  ہندوستان کی سائنسی صلاحیت اور این ڈی اے حکومت کی دور اندیشی کی ایک روشن مثال ہے۔‘‘

جناب امت شاہ نے آج کہا ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہماری ترقی تیزی سے ہوئی ہے اور ان کی پالیسیوں نے ڈیجیٹل انڈیا اور آتم نر بھر بھارت ابھیان جیسی  پالیسیوں کے توسط سے زمین تیار کی ہے۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ ’’ٹیکنالوجی اور ڈیجٹیلائزیشن کے شعبے میں ہندوستان کی ترقی یقینا ً قابل ذکر ہے۔کووڈ-19وباء کے دوران، ہمارے تکنیکی ماہرین نے دکھایا کہ وہ ریکارڈ وقت میں پی پی ای کِٹ ، ماسک اور کئی کووڈ ویکسین جیسے ضروری سازوں سامان  تیار کرکے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

 

*****

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 5258)



(Release ID: 1824535) Visitor Counter : 125