بجلی کی وزارت
بجلی کی وزارت نے بحران کا شکار آئی سی بی اِکائیوں کو چلانے کےلئے اقدامات کئے
Posted On:
11 MAY 2022 6:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی:11؍مئی2022:
بجلی کی مرکزی وزارت نے پاور فائننس کارپوریشن (پی ایف سی)اور دیہی بجلی کاری کارپوریشن(آر ای سی لمٹیڈ)کواُن آئی سی بی اِکائیوں کے لئے بھرپور تحفظاتی اقدامات کے ساتھ 6مہینے کی مدت کے لئے جزوقتی قرض کا جلد از جلد انتظام کرنے کےلئے ضروری کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں، جو مالی بحران کا شکار ہے یا این سی ایل ٹی میں ہے۔اِن اِکائیوں میں کام کاج پھر سے شروع کرنے کےلئے کوئلہ خرید اور بجلی کی پیداوار شروع کرنے کےلئے ورکنگ سرمایے کی ضرورت ہے۔
بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے 9مئی 2022ء کو درآمد شدہ کوئلے پر مبنی اِکائیوں کے لئے ورکنگ سرمایے سے متعلق ایشوز پر ایک میٹنگ بھی کی۔یہ میٹنگ اُن اِکائیوں سے متعلق تھی، جو بحران کا شکار ہے یا این سی ایل ٹی میں ہے۔ بڑھتی مانگ اور گھریلو کوئلے کی سپلائی پر غیر معمولی دباؤ کو دیکھتے ہوئے بجلی کی وزارت نے 5مئی 2022ءکو بجلی سے متعلق قانون 2003کی دفعہ 11 کے تحت تمام درآمد شدہ کوئلے پر مبنی اِکائیوں (آئی سی بی)کو اُن کی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ یہاں تک کہ اُن پروجیکٹوں کے لئے بھی یہی احکامات جاری ہوئے ہیں، جو بحران کا شکار ہے یا این سی ایل ٹی کے تحت ہیں۔اِن احکامات سے درآمد شدہ کوئلے سے اضافہ بجلی پیدا کرنے کو یقینی بنایا جاسکے گا اور یہ اضافی ہوگا۔
Click here for details.
********
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 5254)
(Release ID: 1824517)
Visitor Counter : 136