وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او میں  یوم قومی ٹکنالوجی  تقریب کے دوران  رکھشا راجیہ  منتری  کا کہنا ہے کہ جدیدترین ٹکنالوجیوں میں  ترقیات  وقت کی ضرورت ہے


جناب اجے بھٹ کا کہنا ہے کہ حکومت   گھریلو حصول کے واسطے سے   دفاعی ضروریات   کو پورا کرنے کے لئے  پوری کوشش کررہی ہے

Posted On: 11 MAY 2022 1:37PM by PIB Delhi

رکھشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے  سائنفک  کمیونٹی  سے اپیل کی ہے کہ  وہ ٹکنالوجیوں    جیسے کہ مصنوعی ذہانت   (اے آئی )  میں   ترقی کریں  تاکہ  ملک  مستقبل کے خطرات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوسکے ۔ وہ 11 مئی  2022 کو  نئی دلی میں  ڈیفینس ریسرچ  اینڈ  ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن  (ڈی آر ڈی او ) کی طرف  سے منعقدہ   قومی ٹکنالوجی ڈے  تقریب سے خطاب کررہے تھے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت  گھریلو حصول کے واسطے سے دفاعی ضروریات کی تکمیل کے لئے  پوری کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے دفاعی ایکو  سسٹم   کے تمام شعبوں پر  زور دیا کہ وہ جدید ترین ٹکنالوجیوں میں  امتیاز حاصل کرنے کےلئے مل کر کام کریں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC38VGV.JPG

رکھشاراجیہ منتری نے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے   آتم نربھر بھارت وژن   کے تحت    ڈی آر ڈی او کی  ایک خودکفیل   تحقیق اورترقی   ایکو سسٹم   ، جو  مسلح افواج کو  جدید ترین آلات  مہیا کرتا ہے ، کوششوں کو سراہا۔  انہوں نے کہا ‘‘ ڈی آر ڈی اونے  خاکہ سازی ،  ترقی اور جدید ترین  اسلحہ  پلیٹ فارموں   /  نظاموں   کو  پید اکرنے میں  اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ ان کوششوں کی وجہ سے  ہندوستان اب ان  25 سب سے اوپر کے ممالک میں  آتا ہے ،جودفاعی آلات   برآمدکرتے ہیں۔’’

نیشنل ٹکنالوجی ڈے   ہر سال  11 مئی کو  1998 میں پوکھران میں  کئے گئے نیوکلیائی ٹیسٹ   کی یاد  کے لئے   منایا جاتاہے۔اس سال  کا موضوع ہے :‘ پائیدار مستقبل کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی میں   مربوط نقطہ نظر ۔’ جناب اجے بھٹ نے کا کہ  یہ موضوع   ملک کی ترقی کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی کے  مجموعی  ترقی   کی اہمیت  کو اجاگر کرتا ہے ۔

تقریب کے دوران رکھشا راجیہ منتری نے  قوم کے ٹکنالوجی سے متعلق خوابوں  کو  پورا کرنے میں  سائنٹیفک  برادری   کی نمایاں   ذہانت     کے لئے  سال  2019  کا   ڈی آر ڈی او   کے انعامات   تقسیم کئے ۔ انعامات کے زمرے میں  لائف  ٹائم  اچیومنٹ   ،  ٹکنالوجی لیڈر شپ ،  سینئیر سائنٹسٹ ایوارڈ ، اکیڈمی ایکسی لینس ،  ٹیکنو- منیجیریل ، خودکفیل اور کارکردگی انعامات  شامل ہیں۔

جناب اجے بھٹ نے  دو مونوگراف – ‘خودکفیل ڈیفینس ریسرچ   (1983-2018) میں  مساعی   ’ جس کی تصنیف   سابق  ڈی آر ڈی او  ڈائریکٹر   ڈاکٹر کے جی نارائنن  کی ہے  اور  ‘ سائبر سلامتی کے لئے   نظریہ اور طریقے   ’  جس کی تصنیف    ڈی آر ڈی او  کےسابق ڈائریکٹر جنرل   ڈاکٹر جی اتھیتھن  نے کی ہے ، بھی جاری کئے۔اس موقع  پر ایک دفاعی ٹکنالوجی اسپیکٹرم  بھی جاری کیا گیا۔ اس تقریب میں  ڈی آر ڈی او کے  سائنسدانوں کے ذریعہ ایڈوانس  ٹکنالوجیوں  پر تین تقریریں  بھی کی گئیں۔ اپنے خطاب میں   محکمہ دفاع  آر اینڈ ڈی   کے سکریٹری  اور ڈی آر ڈی او  کے چیئر مین  ڈاکٹر جی ستھیش   ریڈی   نے سائنسدانوں  اور ماہرینِ ٹکنالوجی  کو مبارکباد دی  اور خود کفیل دفاعی  ایکوسسٹم  کے بنانے میں  ان کے تعاون   کی تعریف کی ۔ محکمہ خَلاء کے سکریٹری  اور  خلائی کمیشن کے چیئر مین   جناب ایس سومناتھ   ،وزارت دفاع کے سینئر عہدے دار ان   اور ڈی آر ڈی او    سائنسداں  اس موقع پر موجود رہنے والے حضرات میں  شامل تھے۔

*************

ش ح۔ا ک۔رم

U-5243



(Release ID: 1824400) Visitor Counter : 169