بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نارائن رانے نے متعلقہ فیلڈ افسران پرزوردیا ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں مقررہ مدت کے اندر اندر ایم ایس ایم ای کی ترقی کے اہداف کو حاصل کریں ۔ انھوں نے ایم ایس ایم ای روپے کریڈٹ کارڈ کے دوسرے مرحلے کا بھی آغاز کیا

Posted On: 10 MAY 2022 7:34PM by PIB Delhi

چھوٹی ، بہت چھوٹی اوردرمیانہ درجہ کی صنعتوں  ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیرجناب نارائن رانے نے متعلقہ فیلڈ افسران پرزوردیاہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مقررہ مدت کے اندراندر ایم ایس ایم ای کی نموسے متعلق اہداف کو حاصل کریں ۔ ایم ایس ایم ای کی قومی کانفرنس –ترقیاتی ادارے ، جانچ سے متعلق مراکز اور ٹکنالوجی مراکز –سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اس کانفرنس کی بدولت ، وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ آتم نربھربھارت پہل ویژن کے خدوخال طے کرنے میں تعاون ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013F7C.jpg

کانفرنس میں جناب رانے نے نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا(این پی سی آئی ) اورچاربینکوں یعنی کوٹک مہندرا بینک ، بینک آف بڑودہ ، ایس بی ایم بینک (انڈیا) اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے ساتھ ایم ایس ایم ای روپے کریڈٹ کارڈ کے دوسرے مرحلے کابھی آغاز کیا ۔ اس کارڈ کی بدولت ایم ایس ایم ایز کو ادائیگی کا ایک سادہ بنایاگیا نظام فراہم ہوگا، تاکہ وہ اپنے کاروبار سے متعلق اخراجات کی ادائیگی  کرسکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024ROC.jpgا

یم ایس ایم ای کے وزیرمملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ نے اس تقریب  میں شرکت کی ۔ ان کے علاوہ ایم ایس ایم ای کی وزارت کے سرکردہ عہدیداروں اور ایم ایس ایم ای  ترقیاتی اداروں ، جانچ سے متعلق مراکز ٹکنالوجی مراکز کے عہدیداروں ، این پی سی آئی اور بینکوں  کے ایگزیکٹیو نے بھی  اس کانفرنس میں شرکت کی ۔ اس کانفرنس کا مقصد ایم ایس ایم ای کے ڈیولپمنٹ کمشنر کے متعلق فیلڈ دفاتر کے عہدیداروں ، ایم ایس ایم ای وزارت کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرنا تھا تاکہ ایم ایس ایم ایز کے فائدے کےلئے ، ریاستی سرکاروں اوردوسرے شراکت داروں کے ساتھ تال میل کے ساتھ ایم ایس ایم ای کی اسکیموں کے بہترنفاذ اورنگرانی کے مقصد سے منصوبے تیارکئے جاسکیں ۔ یہ کانفرنس آزادی کا امرت مہوتسو مہم کے تحت انٹرپرائز انڈیا کا ایک حصہ ہے ۔

*****

 

 

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-5237



(Release ID: 1824360) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi