زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت کی قیادت میں ہندوستانی وفد نے ایگریکلچر ریسرچ آرگنائزیشن (اے آر او)، وولکینی انسٹی ٹیوٹ، اے ایل ٹی اے پریسیژن ایگریکلچر کمپنی لمیٹڈ اور اسرائیل میں بیئر ملکا فارم کا دورہ کیا

Posted On: 10 MAY 2022 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 مئی  2022/

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد نے آج زراعت اور دیہی ترقی کی اسرائیلی وزارت کے ایگریکلچرل ریسرچ آرگنائزیشن، وولکینی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا ۔ ڈومین کے ماہرین نے ہندوستانی وفد کے سامنے جدید زرعی تحقیق، درست کھیتی، پریسیشن ایگریکلچر، ریموٹ سینسنگ اور پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں پر ایک پریزنٹیشن دی۔ دورے کے دوران ہندوستانی وفد کے ساتھ زرعی ترقی کے ممکنہ شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

 

اے ایل ٹی اے پریسیزن  ایگریکلچر کمپنی لمیٹیڈ  کی طرف سے گنی کھنان میں ان کے دورے کے دوران ہندوستانی وفد کو ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق جدید تکنیک اور زراعت کے کام میں مداخلت پر ایک نمائش بھی دکھائی گئی۔ دن کے اختتام پر، وزیر نے بیئر ملکا میں ڈیزرٹ فارم کا دورہ کیا، جس کی ملکیت ایک ہندوستانی نژاد کسان کے پاس ہے جونیگیو صحرائی علاقے میں ہندوستانی سبزیاں اگاتے ہیں۔

ش ح۔   ش ت  ۔ج

Uno-5221

 



(Release ID: 1824299) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil