وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے سونے کی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے،لکھنؤ اور ممبئی میں 5.88 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا 11 کلو سونا ضبط کیا
Posted On:
10 MAY 2022 2:34PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے گزشتہ ہفتے لکھنؤ اور ممبئی میں لگاتار دو ضبطگی کرکے فضائی راستے سے، سونے کی اسمگلنگ کی منظم کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے، جس میں سونے کو چھپانے کا ایک عام طریقہ استعمال کیا گیا تھا۔
درست انٹیلی جنس حاصل ہونے کے بعد،06جون 2022 کو، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے افسران نے ایک کھیپ کا معائنہ کیا جو دبئی سے ایئر کارگو کمپلیکس، چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ممبئی پر پہنچی تھی۔
درآمدی دستاویزات میں، آئٹم کو’’سیکشنل اور ڈرم ٹائپ ڈرین کلیننگ مشینیں‘‘ قرار دیا گیا تھا، لیکن محتاط جانچ پڑتال پر، 5.8 کلو سونا، مذکورہ کنسائنمنٹ میں درآمد کی گئی مشین کے دو موٹر روٹرز کے اندر ڈسک کی شکل میں چھپا ہوا پایاگیا، جس کی قیمت 3.10 کروڑ روپے روپے ہے۔ درآمد کنندہ جنوبی ممبئی میں موجود تھا اور اسے فوری کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ درآمد کنندہ کو عدالت نے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
تصویر 1: ممبئی ایئر کارگو کمپلیکس میں اسمگل شدہ سونے کی ضبطگی
ممبئی میں یہ ضبطگی ایک دن پہلے 05مئی2022 کو لکھنؤ میں ڈی آر آئی افسران کی طرف سے کی گئی ایک اور ضبطی کے بعد ہوئی ہے۔ اس معاملے میں بھی، ڈی آر آئی نے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے، لکھنؤ کے ایئر کارگو کمپلیکس میں ’’الیکٹریکل تھریڈنگ مشین‘‘ پر مشتمل ایک درآمدی کارگو کو روکا، اور مشینوں میں اسی طرح کے انداز میں سونے کی ڈسکیں چھپائی گئی تھیں۔ اس معاملے میں ضبط کیاگیا کل 5.2 کلو سوناتھاجس کی قیمت 2.78 کروڑ روپےہے۔
تصویر 2: لکھنؤ ہوائی اڈے پر اسمگل شدہ سونا ضبط
پچھلے سال کے دوران، ڈی آر آئی نے کارگو اور کورئیر کنسائنمنٹس سے سونے کی اہم ضبطی کو متاثر کیا ہے۔ اس کے بعد جولائی 2021 میں، ایک کورئیر کنسائنمنٹ سے، ڈی آر آئی نے 16.79 کلو سونا ضبط کیا تھا، جس کی قیمت 8 کروڑ روپے تھی۔ نومبر 2021 میں بھی ایک کارگو کنسائنمنٹ سے 80.13 کلو گرام اسمگل شدہ سونا ضبط کیا گیاتھا جس کی قیمت 39.31 کروڑ روپے تھی۔ یہ دونوں ضبطگیاں نئی دہلی میں کی گئی تھیں۔
اگست 2021 میں ایک اور معاملے میں، ڈی آر آئی نے اسمگل شدہ سونے کو چھپانے کے اسی طرح کے طریقہ کار کا پتہ لگایا تھا جو ایک کھیپ میں تھا، جوکہ انٹرنیشنل کورئیر ٹرمینل، ممبئی پہنچی تھی۔ ڈی آر آئی نے اس درآمدی کھیپ سے 5.25 کلو گرام چھپا ہوا سونا برآمد کیا تھا، جس کی قیمت 2.67 کروڑ روپے تھی۔
پتہ لگانے کے ان سلسلے نے ہوائی کارگو اور کورئیر کے راستے ہندوستان میں غیر ملکی سونے کی سمگلنگ کے نئے طریقہ کار کا پتہ لگانے میں مدد کی ہے۔ اس طرح کا پتہ لگانے سے دی آر آئی کی سمگلنگ کے منفرد اور جدید ترین طریقوں کا پتہ لگانے اور ان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملتی ہے۔ 2021-22 کے دوران، ڈی آر آئی افسران نے 833 کلو گرام اسمگل شدہ سونا ضبط کیا تھا، جس کی قیمت 405 کروڑ روپے تھی۔
*****
U.No.5212
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1824222)
Visitor Counter : 169