سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
حیاتیاتی نمونوں کی الیکٹران ٹوموگرافی پر قومی ورکشاپ
Posted On:
10 MAY 2022 11:36AM by PIB Delhi
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، نئی دہلی 9 مئی تا 13 مئی 2022 آف لائن طریقے سے ایک پانچ روزہ قومی ورکشاپ اور ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کررہاہے ۔ یہ تربیتی پروگرام ، ڈی ایس ٹی ، ایس ٹی یو ٹی آئی ، ڈی ایس ٹی صافی اور ڈی بی ٹی سہج پروگراموں کے تحت صلاحیت سازی کی غرض سے منعقد کیاجائے گا۔ .
ورکشاپ الیکٹرون ٹوموگرافی(آرٹی اینڈ کرائیو) یعنی برقی طریقے سے جسم کے مطلوبہ حصے کے اندرکی تفصیل بتانے والی ریڈیائی تصویر کشی ، مکمل طورپر انجماد کا استعمال کرتے ہوئے آئندہ کے لئے نمونے تیارکرنے ، گرڈ پربڑھتے ہوئے خلیات ، گرڈ کی منتقلی کا استعمال کرتے ہوئے نمونے کی تیاری ، کرائیوالٹرامائیکروٹومی ، گلوڈسچارج ، گرڈ پربڑھتے ہوئے خلیات ، گرڈ کی ای ایم کو منتقلی اور اس کا بندوبست ، ٹلٹ سیریز کے ڈیٹا اکٹھا کرنا اورآئی ایم اوڈی اور ای ٹوموسافٹ ویئر کے ساتھ پروسیسنگ سے متعلق تعارفی معلومات فراہم کرنے پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔اس ورک شاپ میں نظریاتی /طریقہ کار سے متعلق لیکچرس کا پروگرام بنایاگیاہے ۔ اس
ورکشا پ کا افتتاح کل پروفیسر رندیپ گلیریا، ڈائرکٹر ایمس نئی دہلی نے پروفیسر سبرت سنہا، ڈین ریسرچ ایمس نئی دہلی، ڈاکٹر گریما گپتا، شعبہ بائیو ٹیکنالوجی جی او آئی، پروفیسر اے شریف، شعبہ اناٹومی ایمس کے سربراہ کی موجودگی میں کیا۔
پروفیسر منڈیپا بنرجی، آئی آئی ٹی دہلی، پروفیسر سنیل کٹیریا جے این یو، ڈاکٹر گوپال جھا این آئی پی جی آر، نئی دہلی، ڈاکٹر این کے، اناٹومی ای ایم ایف ، نئی دہلی، ڈاکٹر سی وی سری کانت آر سی بی، نئی دہلی، ڈاکٹر پربھاکر سنگھ سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نئی دہلی ڈاکٹر پرسنا ، سینئرسائنسداں ، ایمس نئی دہلی ، ڈاکٹرپرنائے تنور، بی آر اے آئی آر سی ایچ، این آئی ایم ایس، نئی دہلی، پروفیسر ٹی سی ناگ، انچارج، الیکٹران مائیکروسکوپ سہولت ایمس نئی دہلی، ڈاکٹر سبھاش چندر یادو، ایڈیشنل پروفیسر، شعبہ اناٹومی ایمس نئی دہلی اور ڈاکٹر روی پرکاش، سائنسدان، الیکٹران۔ مائکروسکوپ سہولت، ایمس نئی دہلی نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر سبھاش چندر یادو نے کلمات تشکراداکئے ۔
*****
ش ح ۔ع م۔ ع آ
U-5202
(Release ID: 1824113)
Visitor Counter : 93