کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے کوئلہ گیسیفیکیشن کو فروغ دینے کے لیے محصول میں 50فی صد کی رعایت کی اجازت دی ہے: مرکزی کوئلہ وزیر
کول گیسیفیکیشن وقت کی ضرورت ہے اور پائیدار مستقبل کی طرف ایک قدم ہے: وزیر مملکت، کوئلہ اور کان کنی اور ریلوے کی وزارت
Posted On:
06 MAY 2022 6:25PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج کہا کہ کوئلہ کی وزارت نے کوئلہ گیسیفیکیشن کے لیے ریونیو میں 50 فیصد کی رعایت کی اجازت دی ہے۔ ممبئی میں سرمایہ کاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ہندوستان کو توانائی میں خود مختار بننے میں مدد کرنے کے لیے کوئلے سے ہائیڈروجن کی تیاری جیسے آپشنز پر بھی زور دیا۔ اس سے قبل، دن کے وقت جناب جوشی نے ریونیو شیئرنگ ماڈل پر کول انڈیا لمیٹڈ کی بند /منقطع کانوں کا آغاز کیا ۔
کول انڈیا اورایف آئی سی سی آئی کی جانب سے ممبئی میں 'کول گیسیفیکیشن - وے فارورڈ' پر سرمایہ کاروں کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ انوسٹر میٹ کم ورکشاپ کا مقصد کول گیسیفیکیشن پراجیکٹس کے موثر نفاذ کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس علاقے میں کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئلہ، کانوں اور ریلویز کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے کہا، 'کول گیسیفی کیشن وقت کی ضرورت ہے اور پائیدار مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ مرکزی وزیر جناب دانوے نے مزید کہا کہ حکومت کا 2030 تک 100 ملین ٹن کوئلے کی گیسیفی کیشن کا ہدف ہے۔ "اس سے تکنیکی اور غیر تکنیکی دونوں شعبوں میں ملازمتیں پیدا ہوں گی،"
صنعت کے ماہرین، کنسلٹنٹس، محققین اور کول گیسیفی کیشن کے اسٹیک ہولڈرز نے تقریب کے دوران خطاب کیا۔ کوئلہ کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری کے علاوہ ایم ناگراجو اور چیئرمین سی آئی ایل پرمود اگروال اور صنعت کے دیگر لیڈروں نے پروگرام میں شرکت کی۔
کوئلے کو جلانے کے مقابلے میں کول گیسیفی کیشن کو صاف ستھرا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ گیسیفی کیشن کوئلے کی کیمیائی خصوصیات کے استعمال میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے صنعت کے ماہرین ( کھلاڑیوں) کو 'کوئلے سے ہائیڈروجن' کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دی۔ تقریب کے دوران جناب جوشی نے کوئلہ کی وزارت کی طرف سے تیار کردہ ایک رپورٹ 'کوئلے سے ہائیڈروجن کے لیے روڈ میپ' کا آغاز کیا۔
صنعت کے ماہرین، کنسلٹنٹس، محققین اور کول گیسیفیکیشن کے اسٹیک ہولڈرز نے تقریب کے دوران خطاب کیا۔ کوئلہ کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری کے علاوہ ایم ناگراجو اور چیئرمین سی آئی ایل پرمود اگروال اور صنعت کے دیگر لیڈروں نے پروگرام میں شرکت کی۔
کوئلے کی گیسی فیکیشن اور سیکٹر کے لیے رعایتی شرح پر کوئلے کی دستیابی کو سپورٹ کرنے کے لیے، کوئلہ کی وزارت نے کول بلاکس کی تجارتی نیلامی کے لیے ریونیو شیئر میں 50فی صد کی رعایت کے لیے پالیسی متعارف کرائی ہے۔ اگر کامیاب بولی دہندہ یا تو اس کے اپنے پلانٹ (پلانٹ) میں یا اس کے ہولڈنگ کے پلانٹ، ذیلی ادارے، ملحقہ، کوئلہ گیسی فیکیشن یا لیکیفیکیشن کے لیے ایسوسی ایٹ یا کوئلے کو سالانہ بنیادوں پر کول گیسی فیکیشن یا لیکیفی کیشن کے لیے فروخت کرتا ہے، ان شرائط کے ساتھ اس سال کے منظور شدہ کان کنی کے منصوبے کے مطابق طے شدہ کوئلے کی پیداوار کا کم از کم 10فیصد استعمال کیا جائے گا یا اسے گیسیفی کیشن یا لیکیفی کیشن کے لیے فروخت کیا جائے گا، تب بولی لگانے والا رعایت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
کوئلے سے پیدا ہونے والی ایس وائی این گیس کو گیسی ایندھن جیسے ہائیڈروجن (سی سی یو ایس کے ساتھ بلیو جوڑ کر)، متبادل قدرتی گیس (ایس این جی یا میتھین)، ڈی میتھائل ایتھر (ڈی ایم ای)، مائع ایندھن جیسے میتھانول، ایتھنول، مصنوعی ڈیزل بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور کیمیکل جیسے میتھانول مشتقات، اولیفنز، پروپیلین، مونو-ایتھیلین گلائکول ، نائٹروجن کھاد بشمول امونیا، ڈی آر آئی ، صنعتی کیمیکلز اور پاور جنریشن، یہ پراڈکٹس آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت خود کفالت کی طرف بڑھنے میں مدد کریں گی۔
**********
ش ح۔ ش ت ۔ج
Uno-5147
(Release ID: 1823713)
Visitor Counter : 195