عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواہش مند ضلع کا تصورحقیقی معیار پر مبنی : پروگرام کو سائنسی طریقے سے تیار کیا گیا ہے


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سیتا مڑھی کا دورہ کیا اور خواہش مند ضلع پروگرام(اے ڈی پی) کے تحت ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لیا

ڈاکٹر سنگھ نے تعلیم، زراعت اور صحت جیسے شعبوں میں حاصل کامیابیوں کے لئے ضلع انتظامیہ کی ستائش کی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ’کھولے جانے والے جن دھن کھاتوں کی تعداد‘ کے مدنظر مالی شمولیت کی اعلی ترین بلندی تک پہنچنے کے لئےافسران کو کوششیں کرنے کی ہدایت دیں

Posted On: 07 MAY 2022 10:07AM by PIB Delhi

نئی دہلی،7مئی  2022/

سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر مملکت برائےارتھ سائنسز (آزادانہ چارج)؛ وزیر مملکت پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، خواہش مند ضلع کا تصور حقیقی پیرامیٹرز پر مبنی ہے اور اسپیریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام (اے ڈی پی) کو سائنسی طور پر کچھ ضروری اشاریوں کی بنیاد پر تجزیہ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کے مطابق،  تبدیلی لانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کے لیے ملک بھر میں 112 اضلاع کی نشاندہی کی گئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، چار سال قبل وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیا گیا خواہش مند اضلاع پروگرام کا مقصد پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانا ہے، جس سے ملک کی ترقی ہو گی۔ وزیر موصوف نے یہ بات کل شام بہار کے سیتامڑھی ضلع میں خواہش مند ضلع پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت چلائے جارہے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ سیتامڑھی بہار کے 13 خواہش مند اضلاع میں سے ایک ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اے ڈی پی مسابقتی اور تعاون پر مبنی وفاقیت کی ایک روشن مثال کے طور پر ابھرا ہے، جہاں اضلاع کو پہلے اپنی ریاست کے اندر سب سے بہترین ضلع بننے کے لیے حوصلہ افزائی اور ترغیب دی جاتی ہے، اور اس کے بعد وہ ملک کے بہترین ضلعوں میں سے ایک بننے کے لئے کوشش کرتے ہیں۔ اس کے لئے مقابلہ کرنا اور دوسروں سے سیکھنے  کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کی وسیع شکلیں ہیں کنورجنس یعنی ہم آہنگی(مرکزی اور ریاستی اسکیموں کی)، تعاون (مرکزی، ریاستی سطح کے 'پرابھاری' افسران اور ضلع کلکٹروں کے درمیان)، اور ماہانہ ڈیلٹا رینکنگ کے ذریعے اضلاع کے درمیان مقابلہ؛ ان سب کے پس پشت  عوامی تحریک ہوگی۔

اے ڈی پی کے تحت سیتامڑھی، بہار میں کئے گئے کام کے بارے میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اطمینان کا اظہار کیا کہ اس نے مختلف سماجی و اقتصادی اشاریوں میں کافی بہتری دکھائی ہے اور یہ ضلع تعلیمی اسکیم کے تحت ریاست کے سرفہرست کارکردگی دکھانے والوں میں سے ایک ہے۔ تعلیم میں، ضلع نے گزشتہ 4 سالوں میں 'ابتدائی اسکولوں میں شاگرد-استاد تناسب' کو 16فی صد سے بڑھا کر 35فی صد  کرنے کی کوشش کی ہے، جو کہ گورننس اور صلاحیت سازی میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سیتامڑھی اسکول کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اشاریوں میں بھی چوٹی کے قریب پہنچنے کے اشارے ملتے ہیں اور اس نے جدید لائبریریوں کی شروعات، طلباء، اساتذہ اور والدین کی حصے داری کے لیے ایک عوامی تحریک شروع کرنے جیسے جدید بہترین طریقوں کا آغاز کیا ہے، جسے دوسرے اضلاع میں بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنیل کمار یادو نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی اور انہیں حاملہ خواتین کی صحت اور بچوں کی غذائیت سے متعلق اہم اشاریوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جس کے سبب ایم ایم آر اور آئی ایم آر جیسے مسائل کو حل کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔ ضلع نے اشاریوں میں اچھی بہتری دکھائی ہے جیسے کہ 'ادارہ جاتی ڈیلیوری کا فیصد' 'مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگائے گئے بچوں کا فیصد' 6 سال سے کم وزن والے بچوں کا فیصد۔ وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ پروگرام کی صفوں میں سرفہرست رہنے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کریں۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ اے ڈی پی اشارے پر 'زراعت اور آبی وسائل' میں کیے گئے اچھے کام کی بنیاد پر، سیتامڑھی کو 22 مارچ 2022 کو 302.69 لاکھ کی تخمینہ لاگت کے 5 پروجیکٹوں سے نوازا گیا ہے جس میں مشروم سپون پروڈکشن یونٹ کا قیام اور کسٹم کا قیام شامل ہے۔ سیتامڑھی میں زرعی میکانائزیشن کے مقصد کے لیے فارم مشینری کی خدمات حاصل کرنا تاکہ سیتامڑھی میں مشینوں سے کھیتی کی جا سکے۔

مالی شمولیت پر وزیر اعظم کی خصوصی توجہ کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 'جن دھن اکاؤنٹس کھولے جانے کی تعداد' اور صحت میں جو 'مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگائے گئے بچوں کا فیصد ہے' (9- 11 ماہ) کے مدنظر   مالی شمولیت میں سب سے بلند سطح پر پہنچنے کے لیے سخت محنت کریں اورکوشش کریں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ضلع کو انتظامی رپورٹ کردہ ڈیٹا کے معیار کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکز نے مرکزی وزراء کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس پہل کے زمینی سطح کے جائزے کے سرکاری جائزے کے لیے مختلف خواہش مند اضلاع کا دورہ کریں۔ جنوری 2018 میں وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیا گیا،اے ڈی پی کا مقصد ملک بھر میں کم ترقییافتہ اضلاع کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے تبدیل کرنا ہے۔ پروگرام کے وسیع خاکہ میں ماہانہ ڈیلٹا رینکنگ کے ذریعے اضلاع کے درمیان ہم آہنگی، تعاون اور مقابلہ شامل ہے، یہ سب ایک عوامی تحریک کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

ریاستوں کے اہم ڈرائیور کے طور پر، یہ پروگرام ہر ضلع کی طاقت پر توجہ مرکوز کرتا ہے، فوری طور پر بہتری کے لیے کم لٹکنے والے پھلوں کی نشاندہی کرتا ہے اور ہر مہینے اضلاع کی رینکنگ کی بنیاد پر  اضلاع کی درجہ بندی کرکے ترقی کی پیمائش کرتا ہے۔ درجہ بندی 5 وسیع سماجی و اقتصادی موضوعات - صحت اور غذائیت، تعلیم، زراعت اور آبی وسائل، مالیاتی شمولیت اور مہارت کی ترقی اور انفراسٹرکچر کے تحت 49 کلیدی کارکردگی کے اشاریوں (کے پی آئی ایس) میں ہونے والی اضافی پیش رفت پر مبنی ہے۔ خواہش مند اضلاع کی ڈیلٹا رینکنگ اور تمام اضلاع کی کارکردگی چیمپئنز آف چینج ڈیش بورڈ پر دستیاب ہے۔

 

ش ح۔ ش ت ۔ج

Uno-5139

 



(Release ID: 1823667) Visitor Counter : 199