نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایس اے آئی، پٹیالہ میں دو نئے پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروجیکٹ 61 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کھلاڑیوں کے لیےایک تحفہ ہے
Posted On:
07 MAY 2022 8:18PM by PIB Delhi
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)کے نیتا جی سبھاس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس – پٹیالہ (این ایس این آئی ایس) کے 61 ویں یوم تاسیس کے موقع پر، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج اس پریمیئر انسٹی ٹیوٹ میں دو نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
یہ این ایس این آئی ایس پٹیالہ کی تجدید کا حصہ ہے جس میں حکومت 3 سالوں میں 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
پہلا پروجیکٹ ڈپلومہ ہولڈر کی تعلیم کے لیے نیشنل سینٹر آف اسپورٹس کوچنگ کا قیام ہے جس میں ہائی ٹیک اسپورٹس سائنس لیب اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ ہال شامل ہیں۔
نئےبنیادی ڈھانچے میں ایک انڈور 3 لین ٹریک اور کھلاڑیوں کی مکمل باز آبادکاری اورریکوری جم شامل ہے۔ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ ہال میں بیک وقت 150 کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ ملک میں اس طرح کی سب سے بڑی سہولت میں سے ایک ہے۔
دوسرا منصوبہ ایک مکمل سینٹرلائزڈ ایئر کنڈیشنڈ کچن اور فوڈ کورٹ کی تعمیر ہے جس میں 400 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور ایک ماڈیولر کچن جس میں 2000 لوگوں کا کھانا تیار کرنے کی گنجائش ہے۔
پروجیکٹوں کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا، "این ایس این آئی ایس پٹیالہ ہندوستان کا سب سے بڑا کھیلوں کا ادارہ ہے اور اس کے 61 ویں یوم تاسیس کے موقع پر، یہ پروجیکٹ کھلاڑیوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ اچھی، صحت بخش خوراک نیز بحالی اور صحت یابی ہر کھلاڑی کی بنیادی ضروریات ہیں۔ اس لیے یہ محسوس کیا گیا کہ یہ دو منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ دو منصوبے 2022-23 کے 13 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں شامل ہیں۔ 2014 سے 2021 تک 23 منصوبے شروع کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کھلاڑیوں کو وہ سہولیات میسر ہوں جن کی انہیں ان کے کھیل میں اچھی تربیت اور مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیر کھیل نے 268 ایکڑ پر پھیلے ہوئے کیمپس کے مختلف دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا اور غیر رسمی بات چیت کے لیے کھلاڑیوں، کوچوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔
***
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
(07.05.2022)
U-5126
(Release ID: 1823589)
Visitor Counter : 149