وزارت اطلاعات ونشریات

ہندوستان  نےقومی فلمی ورثہ مشن کے تحت  دنیا کی سب سے بڑی فلمی بحالی کے منصوبے کی شروعات کی ہے : وزیراطلاعات ونشریات  جناب انوراگ ٹھاکر


فلمی بحالی کے مقصدکے لئے 363 کروڑروپے کا استعمال کیا جائے گا: انوراگ ٹھاکر

این ایف اے آئی نے، ستیہ جیت رے کی 10 فلموں کی بحالی کا بیڑہ اٹھایا ہے،جنہیں  بین الاقوامی فلمی  میلے میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا

Posted On: 05 MAY 2022 6:32PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اعلان کیا ہے کہ قومی فلمی  ورثہ مشن  (این ایف  ایچ ایم )کے تحت دنیا کے سب سے بڑے فلمی بحالی کا پروجیکٹ  ،جس کے لئے وزارت نے  4 مئی  2022 کو 363 کروڑروپے کے بجٹ کی منظوری دی ہے،بحالی کا یہ پروجیکٹ اب ہندوستان کی قومی فلمی آرکائیو (این ایف اے آئی )پر جلدشروع ہونے والا ہے۔وزیرموصوف تنظیم کی جائزہ میٹنگ میں شرکت کے لئے پونے میں موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220505-WA0005YIKZ.jpg

قومی فلمی ورثہ مشن کے تحت  تقریباََ دو ہزار 200 فلموں کی بحالی کا کام انجام دیا جائے گا۔ فلم سازوں،  دستاویزی فلم سازوں ، فلمی مورخین ،  پروڈیوسر وغیرہ  پر مشتمل زبان کے حساب سے شامل کمیٹیوں کے ذریعہ عنوانات کو  شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔نامور فلمی شخصیات جیسے اپرنا سین ، شری رام راگھون ،  انجلی مینن  اور ویٹری مارن  کمیٹیوں کا حصہ  ہیں۔

وزیرموصوف نے بتایاکہ فلموں کی بحالی کے علاوہ قومی فلمی ورثہ مشن میں   فلمی صورتحال کا تجزیہ ، احتیاطی تحفظ اور ڈجیٹل کاری  کا جاری  تحفظاتی عمل بھی شامل ہے ،جس کے لئے کُل 597  کروڑروپے کا بجٹ  مختص کیا گیا ہے اوریہ  دنیا کے سب سے بڑے فلمی تحفظاتی مشن میں سے ایک ہے ۔

ہندوستانی سنیما ، جو ا ب 100 سال سے زیادہ  کے عرصے سے وجود میں ہے ، وہ عالمی سنیما  میں  ایک بہت ہی منفرد مقام رکھتا ہے ۔ ہندوستانی فلموں کی بحالی ایک بار پھر موجودہ اور مستقبل کی نسلوں  کو ان فلموں کی شان کو زندہ کرنے کا ایک موقع فراہم کرے گا،جس نے دہائیوں سے شائقین کو مسحور کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220505-WA0006VCMU.jpg

 

عبوری  طورپر این ایف اے آئی نے ستیہ جیت رے کی 10فلموں کی بحالی  کا بیڑہ اٹھایا ہے ،جنہیں  بعد میں مختلف بین الاقوامی فلمی میلے میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔2022 ایڈیشن کے کانس  کلاسک سیکشن میں  پریمئیم کے لئے کانس نے ‘‘پردید ونتی’’  فلم کو منتخب کیا ہے۔جی اروندم  کی 1978 میں بنی ملیالم فلم  تھامپی  کا بحال شدہ ورژن  فلمی  ہیری ٹیج فاؤنڈیشن کی طرف سے کانس میں عالمی  پریمئیم  کےدوران نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔فلمی ورثہ فاؤنڈیشن، این  ایف اے آئی کے ساتھ فلموں کی حفاظت میں مدد کررہا ہے۔

ستیہ جیت رے کی فلموں کے علاوہ فیچر فلموں جیسے  نیلا کوئی (ملیالم )اور دوآنکھیں بارہ ہاتھ (ہندی )کو  بھی شامل کیا جائے گا۔  انتہائی اہم شارٹس  اور این ایف اے آئی کے مجموعے سے دستاویزی فلموں  ، فلمی ڈویژن  اوردیگر نایاب مواد  سمیت آزادی سے  پہلے کی فلموں کی بھی  بحالی کاکام انجام دیا جائے گا، کیونکہ یہ ہندوستان کی ترقی کی وہ کہانی دکھا تا ہے جو کہیں اور نہیں دکھائی گئی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220505-WA0007FQF9.jpg

اس عمل میں فریم  ٹو فریم ڈجیٹل  اور نیم  خودکاردستی تصاویر اور باقی بہترین ماخذ  موادسے آواز کی بحالی شامل ہے۔اس توسط سے منفی / پرنٹ کو 4 کے سے ڈی پی ایکس  فائلوں تک اسکین کیا جائے گا،جسے  پھر ڈجیٹل طریقے سے بحال  کیا جائے گا۔منفی تصویر کے ہرفریم پر  کھروچ  ، دھول  او ردھندلا پن جیسے نقائص کو بحالی کے عمل کے دوران دور کردیا  جائے گا۔تصاویر کی بحالی کے عمل کی طرح  آواز کو بھی زندہ کیا جائے گا۔ بہت سی قسم کی ٹوٹی ہوئی آوازیں ، رگڑ اور آواز پر پڑنے والے منفی اثرات کو  ڈجیٹل طور  پر ہٹادیا جائے گا۔بحالی کے بعد ڈجیٹل تصاویر کی فائل کو کلر گریڈ کیا جائے گا اور کوشش یہ کی جائے گی کہ یہ فلمیں  اسی طرح سے دکھائی دیں ،جیسا کہ اصل اسکریننگ کے وقت تھیں۔

 

 

 

*************

 

ش ح۔ع ح  ۔رم

(06-05-2021)

U-50 79

 



(Release ID: 1823167) Visitor Counter : 186