شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی میلہ 2022 گوہاٹی میں بڑے جوش و خروش اور عوامی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے شمال مشرقی میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی
شمال مشرقی علاقے میں ترقی کو بڑھانے کے لیے شمال مشرقی میلے 2022 میں تبادلہ خیال اور غور و خوض کے اجلاس بھی منعقد کیے گئے
Posted On:
05 MAY 2022 12:42PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے شمال مشرقی میلے کی اختتامی تقریب میں قانون و انصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو، جہاز رانی کے وزیر جناب سربانند سونووال، آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمنتا بسوا سرما، ایم او ایس، ایم ڈی او این ای آر، جناب بی ایل ورما اور آسام اور ناگالینڈ کے گورنر، شری جگدیش مکھی جیسی ممتاز شخصیات کے ساتھ شرکت کی۔
اس عظیم الشان تقریب میں تمام وزرائے اعلیٰ اور معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، شمال مشرقی خطہ کے ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ انہیں اس پر فخر اور اعزاز کا احساس ہورہا ہے کہ صدر جمہوریہ نے اس تقریب میں شرکت کی۔
اس میلے کو ‘ترقی کا نیا آغاز اور صبح’ قرار دیتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں سوچ، وژن، مہارت اور کوششوں کا اس طرح کا سنگم شمال مشرقی خطے میں نشوونما اور ترقی کو مزید رفتار دے گا۔
جناب ریڈی نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں امرت مہوتسو کی یہ تقریبات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں دونوں مل کر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے پورے دل سے تعاون اور پرجوش عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
وزیر محترم جناب ریڈی نے کہا کہ کھیل خطے کے ہر فرد کے لئےمرغوب ترین چیز رہی ہے۔ سکم میں، ہم نے ایک فٹسال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جو ‘منشیات سے پاک معاشرہ’ کے موضوع پر مبنی ہے۔ منی پور میں ایک ہفتہ طویل علاقائی کھیلوں پر مبنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان سرگرمیوں سے ، جن میں فٹ بال، بیڈمنٹن، تیر اندازی اور باکسنگ تک شامل ہیں ، اس میلے کو خاص طور پر یووا شکتی کے درمیان بڑے پیمانے پر مقبولیت ملی ہے۔
صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے تقریب کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی خطے میں زراعت، روزگار کی فراہمی پیدا کرنے، ہنر مندی کی ترقی، مربوط کاری اور بنیادی ڈھانچہ، سماجی خدمات بشمول صحت اور تعلیم اور سیاحت کی ترقی جیسے اہم شعبوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
********
(ش ح ۔س ب ۔رض )
U NO: 5046
(Release ID: 1822908)
Visitor Counter : 109