امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرِ جناب امت شاہ نے آج نیشنل انٹیلی جنس گرڈ ( این اے ٹی جی آر آئی ڈی) بنگلورو کیمپس کا افتتاح کیا


ملک اور اہل وطن کی سلامتی مودی حکومت کی اولین ترجیح ہے

مودی جی کی قیادت میں حکومت ہند کی پہلے دن سے ہی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی رہی ہے

آج کے دور کے جرائم کو روکنے کے لیے ہمیں ان سے دو قدم آگے رہنے اور ان سے دو قدم آگے سوچنے کی ضرورت ہے، اس میں این اے ٹی جی آر آئی ڈی کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی

این اے ٹی جی آر آئی ڈی میں مسلسل اپ گریڈیشن کے لیے ایک ان بلٹ میکانزم ہونا چاہیے، این اے ٹی جی آر آئی ڈی میں ایک اسٹڈی گروپ ہونا چاہیے جو ملک کے اندر ہونے والے مختلف جرائم کے طریقوں کا ڈیٹا بیس بنائے

سی- اے ڈی سی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خودکفیل بھارت کے وژن کے مطابق این اے ٹی جی آر آئی کو نافذ کر رہا ہے

فوری اور موثر تجزیہ کے لیے معلومات کو سائلو میں نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے معلومات کا تجزیہ اور بروقت کارروائی نہیں ہوتی

قابل رسائی، سستی، دستیاب، قابل احتساب اور قابل عمل نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے معلومات کا تجزیہ کرنا ضروری ہے

وزیرِ اعظم مودی کے ذریعے پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز کی کانفرنس میں اعلان کیے گئے پولیس ٹیکنالوجی مشن کی جلد شروعات ہوگی

Posted On: 03 MAY 2022 5:17PM by PIB Delhi


مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرِ جناب امت شاہ نے آج بنگلورو میں نیشنل انٹیلی جنس گرڈ (این اے ٹی جی آرآئی ڈی) کیمپس کا افتتاح کیا۔ جناب امت شاہ نے افتتاحی تقریب کے دوران وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور اہل وطن کی سلامتی مودی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مودی جی  کی قیادت میں حکومت ہند کی  پہلے دن سے 'دہشت گردی' کے خلاف 'زیرو ٹالرنس' کی پالیسی رہی ہے اور تمام 'ایجنسیوں' میں ایک تال میل بنانے کیلئے این اے ٹی جی آر آئی ڈی کا خصوصی تعاون ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RWQN.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اعداد و شمار ،دائرہ کار اور پیچیدگی کے لحاظ سے پہلے کے سیکورٹی چیلنجوں کے مقابلے آج کی سیکیورٹی کی ضرورتیں کافی بدل گئی ہے۔ اسی لیے قانونی اور سیکیورٹی ایجنسیوں کومعتمد ذرائع سے حاصل کردہ معلومات تک خودکار طریقے سےمحفوظ اورفوری رسائی کی ضرورت ہے۔ حکومت نے نیٹ گرڈ کو ایک جدید اور منفرد انفارمیشن ٹیکنالوجی پلیٹ فارم تیار کرنے اور چلانے کا کام سونپا ہے تاکہ ڈیٹا اکٹھا کرنے والی تنظیموں سے معلومات حاصل کی جا سکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جلد ہی مرکزی حکومت ایک قومی ڈیٹا بیس تیار کرے گی جس میں حوالات کے لین دین، دہشت گردوں کو فنڈنگ، جعلی کرنسی، منشیات، بم دھماکہ کی دھمکیاں ، غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی نگرانی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ خُفیہ اور قانونی ایجنسیوں کو اب ڈیٹا سے متعلق رکاوٹوں کے دور ہونے کے ساتھ انہیں پوری طرح استعمال میں اہل ہونا چاہئے ۔ ڈیٹا اینالیٹکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی مدد سے ایجنسیوں کے کام کرنے کے موجودہ انداز میں وسیع تبدیلی ہونی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیٹ گرڈ ڈیٹا کے مختلف ذرائع کو جوڑنے کی ذمہ داری پوری کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E967.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نیٹ گرڈ میں مسلسل اپ گریڈیشن کے لیے ان بلٹ میکانزم ہونا چاہیے۔ ملک کے اندر ہونے والے مختلف جرائم کا ڈیٹا بیس بنانے کے لیے نیٹ گرڈ میں ایک اسٹڈی گروپ ہونا چاہیے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے خود انحصار ہندوستان کے وژن کے مطابق سی ڈی اے سی نیٹ گرڈ کو نافذ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "فوری" اور "مؤثر" تجزیہ کے لیے "معلومات" کو سائلوز میں نہیں رکھنا چاہیے، کیونکہ "اس سے معلومات کا تجزیہ اور بروقت کارروائی نہیں ہوپاتی ہے۔" وزیر داخلہ نے کہا کہ معلومات کے تجزیہ کے لیے یہ ضروری ہے کہ قابل رسائی، سستی، دستیاب، جوابدہ اور قابل عمل نکات کو ذہن میں رکھا جائے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی کے ذریعہ پولیس ڈائریکٹر جنرلوں کی کانفرنس میں اعلان کئے گئے پولیس ٹیکنالوجی مشن جلد ہی شروع ہوگا۔

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے نیٹ گرڈ کے ملازمین کی حاصل کردہ کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی نیٹ گرڈ کو اگلے مقام پر لے جانے  کے ارادے سے اپنی کوششوں کو بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیٹ گرڈ خفیہ محکموں کیلئے ایک مضبوط بنیاد  کی تعمیر کرے گا اور دہشت گرد تنظیموں اور ان کے حامیوں کے خلاف جنگ میں جدید ترین ٹول فراہم کرے گا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00328WL.jpg

 

جناب امت شاہ نے تمام صارفین ایجنسیوں سے درخواست کی کہ وہ اس نظام کو استعمال کرنے میں احتیاط اور سمجھداری سے کام لیں جس کا استعمال صرف صحیح مقاصد کے لیے کیا جانا چاہئے۔ انہیں یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ جتنا ممکن ہو،اس سسٹم سے حاصل ہونے والا ڈیٹا کا ان  کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہو۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی انتہائی سنگین موضوع ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ کسی بھی شہری کے نجی ڈیٹا تک کسی بھی وقت اس انتظام کے ذریعے  کوئی غیر مجاز رسائی نہ ہو، یہ یقینی بنانے کیلئے ضروری پروٹوکول کا انتظام کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسواراج بومائی، کرناٹک کے وزیر داخلہ  جناب  اراگا گیانیندر، داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نشیتھ پرمانک اور مرکزی داخلہ سکریٹری بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040U84.jpg

 

نیٹ گرڈ کے سی ای او نے بتایا کہ نیٹ گرڈ سالیوشن کی خدمات 11 مرکزی ایجنسیوں اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس کو دستیاب ہوں گی۔ یہ صارفین ایجنسیوں کو ڈیٹا ہولڈرز کے ساتھ جوڑے گا، جس سے  انٹیلی جنس خدمات اور جانچ کے لیے درکار صحیح وقت پرجانکاری ملے گی۔ نیٹ گرڈ سالیوشن کی ترقی کے لیے سی- ڈیک پونے کو ٹیکنالوجی کی شراکت دار اور انتظامی مشیر کے طور پر بطور آئی آئی ٹی، بھلائی کو شامل کیا گیا ہے۔

 

****

 

U.No:4993

ش ح۔ع ح

 



(Release ID: 1822848) Visitor Counter : 178