اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی کے لیے مالی سال 23 کا مستحکم آغاز

Posted On: 03 MAY 2022 12:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 03 مئی 2022:

(ملین ٹن میں)

سال

اپریل 2021

اپریل 2022

نمو  فیصد

پیداوار

3.13

3.15

 0.6%

فروخت

3.09

3.12

 0.9%

 

 

 

 

 

 

ملک کا سب سے بڑا خام لوہا پیدا کرنے والے ادارے، وزارت اسٹیل کے تحت سی پی ایس ای -  نیشنل منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایم ڈی سی) نے مالی سال 2023کے پہلے مہینے میں 3.15 ملین ٹن (ایم این ٹی) کی پیداوار اور 3.12 ملین ٹن خام لوہے کی فروخت کی اطلاع دی ہے۔

کمپنی اپنی طبعی کارکردگی میں برابر اضافہ درج کر رہی ہے۔ اپریل 2022 میں خام لوہے کی پیداوار اپریل 2021 کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ تھی اور اسی ماہ کے دوران فروخت میں سی پی ایل وائی کے مقابلے میں 0.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ مالی سال 22 میں تیار ہونے والی 42 ایم این ٹی سے آگے بڑھ کر کان کنی کی اس بڑی کمپنی نے اپنی تاریخ میں کسی بھی اپریل ماہ کے لیے سب سے زیادہ پیداوار کا ریکارڈ درج کیا ہے۔

این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمت دیب نے ٹیم کو شاندار کارکردگی برقرار رکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا، "مالی سال 23 کا آغاز ہمارے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا ہے اور یہ کمپنی کے اسٹریٹجک مقام سے ہم آہنگ ہماری ٹیم کی محنت کی عکاسی کرتا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اقدامات کو اپنانے سے ہماری سپلائی چین کو تقویت مل رہی ہے اور این ایم ڈی سی مستقبل کے لیے تیار ہو رہا ہے۔ 42 ایم این ٹی لوہے کی پیداوار کا نشانہ حاصل کرنے کے بعد ہمیں یقین ہے کہ این ایم ڈی سی مستقبل قریب میں 50 ایم این ٹی صلاحیت کی حامل کان کنی کمپنی بن جائے گی۔"

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 4970

 


(Release ID: 1822361) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil