وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری،  پی سی لال میموریل لیکچر کے لیے کلیدی خطاب کریں گے

Posted On: 03 MAY 2022 12:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 03 مئی 2022:

عزت مآب رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 05 مئی 2022 کو 37 ویں ایئر چیف مارشل پی سی لال میموریل لیکچر کے لیے کلیدی خطاب پیش کریں گے ۔ یہ لیکچر ایئر فورس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شام پانچ بجے ایئر فورس آڈیٹوریم، سبروتو پارک، نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔ ایئر سٹاف کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، ایئر فورس ایسوسی ایشن کے صدر ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا (ریٹائرڈ) اور آئی اے ایف کے سینئر افسران، خدمات انجام دینے والے اور ریٹائرڈ دونوں موجود ہوں گے۔ لیکچر کا پچھلا ایڈیشن 2019 میں منعقد کیا گیا تھا۔

ایئر چیف مارشل پی سی لال کو 1939 میں آئی اے ایف میں کمیشن دیا گیا تھا۔ دوسری جنگ عظیم میں برما مہم کے دوران انھیں ممتاز فلائنگ کراس سے نوازا گیا۔ انھوں نے 1965 کی جنگ کے دوران وائس چیف آف دی ایئر سٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 1966 میں بھارت ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) میں ڈیپوٹیشن کے دوران انھوں نے ایچ اے ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 1971 کی جنگ کے دوران 7 ویں چیف آف دی ایئر سٹاف کے طور پر ان کی شاندار قیادت بھارت کی فتح اور بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے فیصلہ کن عنصر ثابت ہوئی۔ دو جنگوں میں ان کی حصے داری کے اعتراف میں انھیں 1966 میں پدم بھوشن اور 1972 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔ 1973 میں ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں انڈین ایئر لائنز کا چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) اور بعد میں ایئر انڈیا کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AirChiefMarshalPCLalZKPH.jpeg

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 4969

 


(Release ID: 1822358) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil