صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر من سکھ مانڈویا تین روزہ  ‘‘سواستھ چنتن شِور’’ کی صدارت کریں گے، جو پانچ- سات مئی تک کیوڑیا، گجرات میں منعقد ہوگا۔


صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے ریاستی وزراء اس میں شریک ہوں گے

Posted On: 02 MAY 2022 5:08PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر من سکھ مانڈویا سنٹرل کونسل آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر  (سی سی  ایچ ایف   ڈبلیو) کی چودہویں کانفرنس کی صدارت کریں گے،   جو کہ سواستھ چنتن شور کے نام سے پانچ سے سات مئی تک گجرات کے کیوڑیا شہر میں منعقد ہوگا۔ سی سی ایچ ایف ڈبلیو صحت اور خاندانی بہبود وزارت کی ایک اعلیٰ       مشاورتی باڈی ہے۔ تین روزہ کانفرنس کا مقصد میڈیکل اور صحت عامہ شعبوں سے متعلق  پالیسیوں اور پروگراموں کا جائزہ لینا اور ان پالیسیوں اور پروگراموں کو عام آدمی کے فائدوں کے لئے بہتر طور سے عمل میں لانے کے طریقوں کی سفارشات کرنا ہے۔

 

کانفرنس میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، نیتی آیوگ، صنعتی تنظیموں، اسٹارٹ اپس، اساتذہ وغیرہ میں سے ممتاز مقررین کے پینل مباحثے ہوں گے اور متعلقہ  افراد کے ساتھ بات چیت کے سیشن بھی ہوں گے۔

 

اجلاس کا اس طرح سے نظم کیا گیا ہے کہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تبادلہ خیال ہو سکے اور پالیسیوں اور پروگراموں پر مقررہ مدت کے اندر عمل درآمد پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے۔ یہ اجلاس جن موضوعات کا احاطہ کر یں گے، ان میں تمام لوگوں کے لئے سستی اور قابل رسائی طبی خدمات، مستقبل کے صحت سے متعلق ہنگامی حالات کے لئے ہندوستان کو تیار رکھنے،  ہیل ان انڈیا اور ہیل بائی انڈیا، صحت  کے نقش راہ کی تیاری،    طبی شعبے میں بہترین طور طریقوں کو اپنانے اور صحت مند ریاستیں  -صحت مند قوم کے تصور کے لئے تعاون اور رابطوں جیسے موضوعات شامل ہیں۔

****************************

ش ح-ع س-ک ا

U NO 4934

 



(Release ID: 1822143) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil