امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکزنے کھراہونے کی تصدیق کا لازمی ٹھپا لگانا سے متعلق دوسرے مرحلے کو نوٹیفائی  کیا  ہے، جو یکم جون 2022سے نافذ العمل ہوجائے گا


دوسرے مرحلے کے تحت ، سونے کے زیورات /صناعی نمونوں یعنی 20، 23اور  24قیراط کے اضافی  تین زمروں  کا احاطہ کیاجائے گا

Posted On: 30 APR 2022 6:37PM by PIB Delhi

 سونے کے زیورات اورسونے کے صناعی کے نمونوں  کے کھراہونے کی تصدیق کا لازمی ٹھپا لگانے سے متعلق ترمیمی آرڈر 2022کے بموجب کھرے پن کی تصدیق سے متعلق لازمی ٹھپالگانے کا دوسرے مرحلہ ، یکم جون 2022سے نافذالعمل ہوجائے گا۔

کھرے پن کی تصدیق کا لازمی ٹھپالگانے سے متعلق  دوسرے مرحلے کے تحت سونے کے زیورات /صناعی نمونوں کے اضافی تین قیراط یعنی 20،23اور 24قیراط کا احاطہ کیاجائے گا۔ جس کا ذکر انڈین اسٹینڈرڈ آئی ایس -1417میں کیاگیاہے ، اس کے علاوہ کھرے پن کی تصدیق سے متعلق لازمی ٹھپالگانے کے نظام کے تحت 32نئے ضلعوں میں بھی اس کا ذکرکیاگیاہے ۔ جہاں کھرے پن کی تصدیق سے متعلق لازمی ٹھپا لگانے کے پہلے مرحلے کے نفاذ کے بعد ایک اے ایچ سی کی تشکیل کی گئی تھی۔ ان ضلعوں کی فہرست بی آئی ایس کی ویب سائٹ www.bis.gov.in.پردستیاب ہے ۔

مرکز نے یہ آرڈر چاراپریل 2022کو نوٹیفائی کیاہے ۔

بی آئی ایس 23جون ، 2021سے ملک کے 256ضلعوں میں بیوروآف انڈین اسٹینڈرڈ کے ذریعہ  کھراہونے کی تصدیق کا لازمی ٹھپالگانے کے عمل کے نفاذ میں کامیاب رہاہے۔ جس کے تحت ہردن تین لاکھ سے زیادہ سونے کی اشیاء کا ایچ یو آئی ڈی کے ساتھ کھرا ہونے کی تصدیق کا لازمی ٹھپالگایاجارہاہے ۔ بی آئی ایس نے  ایسا بندوبست کیاہے جس کے تحت ایک عام صارف ، بی آئی ایس سے تسلیم شدہ پرکھنے اوردھاتوں پرخالص ہونے کا تصدیقی نشان ثبت کرنے اور کھراہونے کی تصدیق کا ٹھپہ  لگانے کے کسی بھی مرکز (اے ایچ سی ) پرغیرمصدقہ زیورات  کے خالص ہونے کی جانچ کراسکتاہے ۔

اے ایچ سی ایک صارف کے لئے ترجیحی بنیادپرسونے کے زیورات  کی جانچ کاکام انجام دے گا اورصارف کو ایک ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرے گا۔ صارف کو جاری شدہ ٹیسٹ رپورٹ کی بدولت صارف کو اپنے زیورات  کے خالص اورکھراہونے کی  یقین دہانی ہوگی ۔ اور یہ ٹیسٹ رپورٹ اس وقت بھی مفید ثات ہوگی جب صارف اپنے زیورات کو فروخت کرنے کا ارادہ کرے گا۔

سونے کے زیورات کی چاراشیاء (آرٹیکل ) تک کی جانچ کے لئے اخراجات مبلغ دوسورروپے ہیں جب کہ  پانچ  یا اس سے زیادہ اشیاء کی جانچ کے لئے اخراجات 45روپے  فی آرٹیکل ہے ۔

صارفین کے سونے کے زیورات  کی جانچ کے بارے میں تفصیلی رہنما ہدایات اور پرکھنے اوردھاتوں کے خالص ہونے کی تصدیقی نشان ثبت کرنے اورکھرے پن کی تصدیق سے متعلق ٹھپالگانے کے تسلیم شدہ مراکز کی فہرست بی آئی ایس ویب سائٹ www.bis.gov.in. پردستیاب ہے۔

کسی صارف کے ذریعہ خریدے گئے ایچ یو آئی ڈی نمبر کے ساتھ کھرے پن کی تصدیق کے ٹھپّے والے سونے کے زیورات کی اشیاء تصدیق اور خالص پن کی بی آئی ایس کیئرایپ میں ‘‘ویری فائی ایچ یو آئی ڈی ’’ استعمال کرکے بھی تصدیق کی جاسکتی ہے جسے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتاہے ۔

*****

 

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-4921



(Release ID: 1821973) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Odia