بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے اسٹارٹ اپس سے ٹوریفائیڈ بایو ماس پیلیٹس کی  تیاری کے لئے ای او آئی طلب کئے

Posted On: 01 MAY 2022 1:43PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی لمیٹیڈ نے ہندوستانی اسٹارٹ اپس سے خشک بایو ماس پیلیٹس کی تیاری کے لئے ایکسپریشن آف انٹریسٹ (ا ی او  آئی ) طلب کئے ہیں۔

این ٹی پی سی تحقیق و ترقی کی اپنی  شاخ      این ڈی ٹی آر اے   کے ذریعے ہندوستانی اسٹارٹ اپس  کو ایک  ایسا پیلیٹ فارم  مہیا کرنا چاہتا ہے، جہاں وہ     ٹوریفائڈ بایو ماس  پیلیٹس کی تیاری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کو فروغ دے سکیں، جو  چھوٹے پیمانے پر استعمال کرنے والے لا مرکزی صارفین کے لئے بہت مناسب ہیں۔ پیشکش جمع کرنے کی آخری تاریخ    19؍ مئی 2022 ہے اور ان   کا عنوان  ہوگا  ‘‘ ٹوریفائڈ  پیلیٹس مینوفیکچرنگ پلانٹ فار      ایگرو-ویسٹ’’۔

 

ہندوستان میں اندازاً 230 ایم ایم ٹی اے بایو ماس  تیار ہوتا ہے، جو یا تو ضائع ہوتا ہے یا جلا دیا جاتا ہے ۔ پاور پلانٹوں میں بایو ماس کی  کو -فائرنگ  اس مسئلے کا مناسب حل ثابت ہوا ہے، جس سے ماحول میں مضر گیسوں میں کمی آ سکتی ہے۔ این ٹی پی سی کوئلے سے چلنے والے اپنے پاور پلانٹوں میں بایو ماس کی کو-فائرنگ میں قائدانہ  مقام رکھتا ہے۔   کو فائرنگ اختیار کرنے کے بعد سے این ٹی  پی سی پورے بایو ماس سیکٹر کی مختلف سمتوں میں  ویلیو چین کو مستحکم کرنے میں لگاتار مصروف ہے۔ این ٹی پی سی کے   ہیئت  سے پلانٹوں میں بایو ماس پیلیٹس کی کوئلے کے ساتھ فائرنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ بہت سے  پلانٹوں میں یہ کام بڑے پیمانے پر شروع ہو چکا ہے۔      

 

اب تک، عام طور پر توجہ غیر ٹوریفائڈ بایو ماس پیلیٹس     پر رہی      ہے۔ تاہم   بایو ماس      کے بڑے پیمانے پر        استعمال کے لئے ٹوریفائیڈ بایو ماس     پیلیٹ کی پیداوار کو اہمیت دی جانی چاہئے، کیونکہ ٹوریفائڈ بایو ماس     پیلیٹ         میں زیادہ توانائی ہے اور اپنی خصوصیات کے اعتبار سے یہ کوئلے کے مساوی ہیں۔      اس کے علاوہ    ٹوریفائڈ بایو ماس پیلیٹ    سے      ٹرانسپورٹ       کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ فی الحال ٹوریفائیڈ پیلیٹ ٹیکنالوجی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے۔

 

بجلی کی مرکزی وزارت نے تھرمل پاور پلانٹوں میں بایو ماس     کے استعمال کے لئے قومی مشن ( مشن  سامرتھ) قائم کیا ہے اور ملک میں  تمام تھرمل  پاور پلانٹوں میں پانچ سے دس  فیصد بایو ماس کی کو فائرنگ کو لازمی   کر دیا ہے۔ پاور پلانٹوں میں بایو ماس کی کو فائرنگ  کو مرکزی بجٹ  2022 میں کاربن میں تخفیف  اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے ایک وسیلے  کے طور پر       شامل کیا گیا تھا۔   

 

این ٹی پی سی کا اقدام       ملک           میں بایو ماس ایکو سسٹم کے فروغ کے اس کے عہد  کو مستحکم کرے گا اور ساتھ ہی ساتھ ہندوستانی اسٹارٹ اپس کو ایک منفرد موقع فراہم کرے گا کہ وہ وزیراعظم کے آتم نربھر  بھارت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں ساتھ دیں    اور    میک ان انڈیا جرأت مندانہ  مہم میں کردار ادا کریں۔

****************************

 

U-4895

ش ح-ع س-ک ا

 



(Release ID: 1821849) Visitor Counter : 115