شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

'آزادی کا امرت مہوتسو' منانے کے لیے نارتھ ایسٹ فیسٹول شمال مشرقی خطے کی ترقی ، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کل منی پور کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں

Posted On: 01 MAY 2022 4:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ یکم مئی       شمال مشرقی خطے کی ترقی، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی منی پور کا دورہ کرنے والے ہیں، 2 مئی کو وزیر موصوف کھومن لامپک میں 3.20 بجے آئی ایس ٹی ٹی کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کریں گے۔ جناب جی کشن ریڈی کھومن لامپک میں اسپورٹس یونیورسٹی کے عارضی کیمپس کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ شام 4.30 بجے یونیورسٹی کے طلبہ سے بات چیت کریں گے۔ بعد ازاں ، وہ فٹ بال فائنل میچ دیکھیں گے۔ وہ شام کو ریاست کے وزیر اعلی جناب این بیرن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔

3 مئی کو مرکزی وزیر صبح 8.05 بجے ڈی ایم کالج کیمپس، امپھال میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گے۔جناب ریڈی رات 9.30 بجے لوکتک جھیل، مویرانگ میں سیاحتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ بعد ازاں وہ آئی این اے میوزیم میں ثقافتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ بعدازاں مرکزی وزیر امپھال سے گوہاٹی کے لیے روانہ ہوں گے۔

منی پور میں منعقد ہونے والی یہ تقریب آزادی کے امرت مہوتسو کا حصہ ہے: شمال مشرقی فیسٹول  شمال مشرقی ریاستوں میں 28 اپریل 2022 سے 4 مئی 2022 تک  جاری رہے گا۔ اس فیسٹول کا اہتمام شمال مشرقی خطے کی ترقی وزارت "ہم کسی سے کم نہیں"کے جذبے سے کیا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران ہندوستان اس وقت اپنی آزادی کے 75 سال، اپنی شاندار تاریخ، لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کا جشن منا رہا ہے، وزارت اس فیسٹول کے ذریعہ شمال مشرقی خطے کی خوبصورتی اور مختلف شعبوں میں اس کی کامیابیوں کو اجاگر کر رہی ہے۔ جاری فیسٹیول کے تحت مختلف موضوعات پر اسی طرح کی تقریبات، شمال مشرقی ریاستوں کے مختلف دارالحکومتوں میں منعقد کی جا رہی ہیں۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4899



(Release ID: 1821827) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Manipuri