سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کل راج نند گاؤں واقع چھتیس گڑھ میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 01 MAY 2022 12:49PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کل چھتیس گڑھ کے راج نند گاؤں میں ہنرمندی کے فروغ، بازآبادکاری اور معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کی نئی عمارت کا غیر روایتی طور پر سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 

اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات آنسہ پرتیما بھومک، چھتیس گڑھ حکومت کی خواتین اور بچوں کی بہبود کے علاوہ سماجی بہبود کی وزیر محترمہ انیلا بھیڈیا، راج نند گاؤں حلقہ واقع چھتیس گڑھ کے ممبر پارلیمنٹ جناب سنتوش پانڈے، محترمہ انجلی بھورا، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ایم ایس جے اینڈ ای، حکومت ہند،  راج ناندگاؤں کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر رمن سنگھ  اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی جناب بی وی رام کمار، ڈائرکٹر (آف جی) این آئی ای پی آئی ڈی، سکندرآباد اورجناب کمار راجو، ڈائرکٹر سی آر سی،راج نند گاؤں موجود ہوں گے۔

 

تقریب کے دوران 500 اہل مستفیدین میں 33,28,681 روپے کی کل لاگت سے امدادی وسائل اور آلات کے علاوہ ٹیچنگ لرننگ میٹریل کٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔

 

معذور لوگوں میں ہنرمندی کے فروغ، ان کی باز آبادکاری اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے کمپوزٹ ریجنل سنٹر (سی آر سی) واقع راج نند گاؤں کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور لوگوں کو بااختیاربنانے کے محکمے نے جون، 2016 میں  قائم کیا تھا۔ تب سے سی آر سی ایک عارضی جگہ پر کام کر رہا ہے، جس میں 15 کمروں کو ضلعی انتظامیہ نے طبی خدمات، انتظامیہ اور اسٹور فراہم کرنے کے لئے الاٹ کیا ہے۔

 

انسٹی ٹیوٹ کو چھتیس گڑھ کی حکومت نے ٹھاکر ٹولہ، راج نند گاؤں میں مستقل عمارت کی تعمیر کے لئے 5 ایکڑ زمین مختص کی ہے۔

 

مجوزہ نئی عمارت میں جس پر 24.28 کروڑ روپے کی لاگت آنے کا اندازہ ہے، مختلف خدمات بشمول تشخیص، علاج معالجے، نفسیات، خصوصی تعلیم، کراس ڈس ایبلٹی ارلی انٹروینشن سنٹر، ہنرمندانہ تربیت، طویل اور مختصر تربیتی پروگرام، انتظامیہ، کانفرنس ہال، مہلت کی دیکھ بھال، مہمان کے کمرے، وغیرہ  کے لئے 4,105.22 مربع میٹر کا پلنتھ ایریا ہوگا۔

 

عمارت میں سب اسٹیشن، فائر فائٹنگ سسٹم، فائر الارم سسٹم، لفٹیں، اسٹریٹ لائٹنگ، ڈی جی سیٹس، سی سی ٹی وی سسٹم، یو پی ایس، ای پی اے بی ایکس سسٹم، لین نیٹ ورکنگ لوازمات اور ایس ٹی پی کی بھی گنجائشیں ہوں گی۔

 

مرکز کی طرف سے فراہم کردہ خدمات درج ذیل ہیں: ابتدائی شناخت اور مداخلت، پیشہ ورانہ تھراپی، فزیوتھراپی، جسمانی طبی اور باز آبادکاری، نفسیاتی مداخلت، مصنوعی اور آرتھوٹکس، بات چیت کی زبان اور سماعت، خصوصی تعلیم، ہنرمندانہ تربیت، پیشہ ورانہ تربیت، معاون آلات کی تقسیم، تدریسی، لرننگ اور مواصلاتی مواد، سماجی کام،پلیسمنٹ، آؤٹ ریچ سروسز، انسانی وسائل کی ترقی، چھتیس گڑھ ریاست کے لئے سی آر سی، راج نند گاؤں کی طرف سے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، کرن مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن (ایم ایچ آر ایچ)، ذہنی طور پر معذور لوگوں میں جسمانی معذوری سے متعلق معاون آلات کی باقاعدہ تقسیم بشمول مصنوعی اعضاء، تدریسی اور تدریسی مواد (TLM) کٹس اور اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت سماعت سے محروم لوگوں میں بی ٹی ای ہیئرنگ ایڈزکی تقسیم کی جائے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1821804) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu