وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ڈی نیشنل  کے پیٹ شو نےحاصل کیا 2021 کا ای این بی اے ایوارڈ

Posted On: 01 MAY 2022 12:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ یکم مئی       ڈی ڈی نیشنل نے ایک بار پھر اپنے پروگرام کےلیے معیاری مواد کی تیاری میں  اپنی قابلیت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے، بہترین ہندی سیریز کا مشہور ای این بی اے ایوارڈ2021 جیتا ہے۔ دوردرشن پر پالتو جانوروں کی دیکھ بھال پر مبنی ٹی وی سیریز ‘بیسٹ فرینڈ فارایور’ نے ایکسچینج 4میڈیا نیوز براڈکاسٹنگ ایوارڈز (ای این بی اے) کے 14ویں ایڈیشن میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈی ڈی نیشنل پرٹی وی سیریز  ‘بیسٹ فرینڈ فارایور’ آدھے  گھنٹے کا ہفتہ وار لائیو فون ان شو ہے، جس میں پالتو جانوروں کے دو  ماہرین پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کیسے کریں، ان کی خوراک، غذائیت، معمول کی صحت کی جانچ، ٹیکہ کاری اور پالتو جانوروں سے متعلق دیگر امور کے بارے میں لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں ۔ اس شو کا مقصد دو طرفہ کمیونیکیشن کو برقرار رکھنا ہے جہاں ناظرین براہ راست کال کر سکتے ہیں اور ماہرین سے بات کر سکتے ہیں اور اپنی پریشانیوں اور تجربات سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ پہلے دن سے ہی ملک بھر سے فون کال کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ دیگر عمر کے لوگوں کے علاوہ، نوجوان اور بچے شو میں سب سے زیادہ اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس شو میں ایسی کہانیاں بھی پیش کی جاتی ہیں جو یہ بتاتی ہیں کہ اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ انوکھا رشتہ کیسے قائم ہوتا ہے اور  یہ کہ پالتو جانور نہ صرف جدید دور کے تناؤ کو دور کرتے ہیں بلکہ زندگی بچانے والے بھی ہیں۔ ہر اتوار کو شام 7 بجے یہ شو  پیش کیا جاتا ہے اور ڈی ڈی نیشنل کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے۔ اب تک کی تمام اقساط دیکھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں-

https://www.youtube.com/playlist?list=PLUiMfS6qzIMzRVOMb92wfgGf22hgVo8p6
میڈیا انڈسٹری میں ان افراد اور رہنماؤں کے قابل ذکر خدمات کے لیے قابل ستائش ای این بی اے ایوارڈ دیا جاتا ہے جن کے ذمہ  ہندوستان میں ٹیلی ویژن نشریات کا مستقبل تشکیل دینا ہے۔

*********

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (01.05.2022)

U-4893


(Release ID: 1821777) Visitor Counter : 192