وزارت دفاع

جی ای ایم کے ذریعے وزارت دفاع کی خریداری مالی سال 2021-22 کے لیے 15,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Posted On: 30 APR 2022 1:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 اپریل 2022:

وزارت دفاع کی جانب سے سرکاری ای مارکیٹ (جی ای ایم) پورٹل کے ذریعے خریداری کے احکامات مالی سال 2021-22 کے لیے 15,047.98 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 250 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ جی ای ایم کا آغاز اگست 2016 میں پرانے ٹینڈر کے عمل کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے سرکاری خریداری میں زیادہ دیانت داری اور شفافیت لانے کے لیے کیا گیا تھا۔ اپنے قیام کے بعد ایک مختصر عرصے میں وزارت دفاع نے ڈیجیٹل ڈرائیو کو اپنایا ہے اور مکمل عزم کے ساتھ اس راستے پر گامزن ہوئی ہے۔ زمینی سطح پر متعدد چیلنجوں کے باوجود نتائج حیرت انگیز رہے ہیں۔

وزارت دفاع، ڈیجیٹل انڈیا کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن اور شفافیت کو فروغ دینے کے حکومت کے وژن میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے عہد بستہ ہے۔

***

(ش ح- ع ا  -ع ر)

U. No. 4867



(Release ID: 1821568) Visitor Counter : 129