قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے اپنا ناگالینڈ کا دوروزہ سرکاری دورہ مکمل کیا


جناب ارجن منڈا نے ناگالینڈ میں دیما پور میں کیوڈو اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے تحت خواہش مند اضلاع کی شناخت کی گئی ہے مقصد یہ ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کومجموعی  ترقی دیا جائے:جناب رجن منڈا

Posted On: 28 APR 2022 6:48PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے اس ہفتے دو روزہ سرکاری دورے پر ناگالینڈ کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران، مرکزی وزیر جناب  ارجن منڈا نے بڑے پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے اور قبائلیوں کے درمیان کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو فروغ دینے کی کوشش میں، دیما پور، ناگالینڈ میں ’کیوڈو اسپورٹس کمپلیکس‘ کا افتتاح کیا۔ کمپلیکس کے قیام کے لیے مرکزی وزارت قبائلی امور کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنے دورے کے پہلے دن مرکزی وزیر نے کوہیما ولیج ملٹی پرپز کمیونٹی بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ کمیونٹی کی تعمیر سے گاؤں والوں کو ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

 

 

اپنے دورے کے دوسرے دن، مرکزی وزیر نے ناگالینڈ کے کیفیرے میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا سنگ بنیاد رکھا جس سے قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ کیفیرے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ارجن منڈا نے کہا کہ یہاں ہمہ گیر ترقی ہونی چاہیے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے تحت خواہش مند اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے جس کا مقصد ملک کے سب سے پسماندہ اضلاع کو مجموعی طور پر ترقی دینا ہے۔

جناب  ارجن منڈا نے کیفیر ضلع، ناگالینڈ میں جاری بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور آنے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی، اس کے ساتھ جناب  ٹی وتی ایر، ڈپٹی کمشنر کِفیرے اور دیگر افسران بھی شامل تھے۔

مرکزی وزیر نے کوہیما سائنس کالج کے ذریعہ منعقدہ ایک اعزازی پروگرام میں بھی شرکت کی اور جوتسوما، ناگالینڈ میں کوہیما سائنس کالج کے ذہین طلباء سے بات چیت کی۔ اس ادارے میں زیر تعلیم زیادہ تر طلباء قبائلی امور کی وزارت کی اسکالرشپ اسکیموں کے مستفید ہوتے ہیں۔

وزیر نے ’کوہیما وار سمیٹری‘ کا دورہ کیا، جو اپریل 1944 میں ناگالینڈ کے کوہیما میں دوسری عالمی جنگ کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کے لیے وقف ہے۔

****

 

U.No:4827

ش ح۔ ا ک۔س ا


(Release ID: 1821201)
Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi