الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر اعظم نریندر مودی کل بنگلورو میں سیمی کون انڈیا کانفرنس 2022 کا افتتاح کریں گے


سیمی کون انڈیا کانفرنس 2022 الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر اختراعی مرکز کے طور پر بھارت  کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے میں ایک بڑے قدم کے طور پر کام کرے گی: راجیو چندر شیکھر

بھارت  میں سیمی کنڈکٹر کے ماحولیاتی نظام  کو موافق بنانے  سے متعلق سہ  روزہ پروگرام  کا یہ موضوع، بھارت  اور بیرون ملک کے سیمی کنڈکٹر صنعت  کے بہترین ذہنوں کو اکٹھا کرے گا

کانفرنس میں عالمی صنعت کے سربراہان ، تعلیمی ادارے ، اسٹارٹ اپس اور تحقیقی ادارے  شرکت کریں گے

کانفرنس روڈ میپ اور سیمی کنڈکٹر حکمت عملی کی تیاری کا کام کرے گی؛ بھارت میں  اس کی ترقی کو قابل بنانے، تیز کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے فریقوں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کریگی

Posted On: 28 APR 2022 5:51PM by PIB Delhi

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سیمی کون انڈیا کانفرنس 2022 کا افتتاح کریں گے، یہ سہ  روزہ پروگرام 29 اپریل سے یکم مئی 2022 تک منعقد ہو رہا ہے۔ کانفرنس کا تصور عالمی سیمی کنڈکٹر کامرکز بننے کے بھارت  کے عزائم کو آگے بڑھانے  اور چپ ڈیزائن اور  مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی نشونما  کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر کیا گیا ہے۔ صنعتی انجمنوں، تحقیقی تنظیموں، تعلیمی اداروں  اور صنعت کے معروف  نام مواقع، چیلنجز اور اختراعی حل سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گےجس سے  بھارت  میں سیمی کون ماحولیاتی نظام  کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی ۔

سیمی کون انڈیاکانفرنس2022کےلئےایجنڈا

یہ کانفرنس الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹکنالوجی، ریلوے اور مواصلات کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ  کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کی قیادت میں منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس کے تین دن کے دوران ہونے والی گفتگو میں پالیسی، ہنر، اور حکومت کے رول  اور ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر توجہ دی جائے گی۔

فلیگ شپ کانفرنس انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کو عملی جامہ پہنانے اور اس کی امنگوں  کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کی طرف پہلا قدم ہے۔ اس  پروگرام سے  موجودہ صلاحیتوں، ٹیکنالوجی کے رجحانات، تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری، بھارت  میں موجودہ اور مستقبل کے بازار کے مواقع اور اس سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بے پناہ امکانات اور اثرات کو ظاہر کرنے میں مدد ملے گی۔

اسٹیئرنگ کمیٹی برائےسیمی کون انڈیا کانفرنس 2022 میں اسٹارٹ اپس، تعلیمی اداروں ، اور عالمی صنعت کے سربراہان شامل ہیں جس سے  بھارت  کے سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ آرزوؤں  کو قوت بخشنے  کے لیے حکومت کے باہمی تعاون کے نظریہ کا اظہارہوتا ہے۔ یہ کانفرنس بھارت  کی سیمی کنڈکٹر سے متعلق  حکمت عملی اور پالیسی کے باقاعدہ  لانچ پیڈ کے تئیں  ایک سنگ میل ثابت ہوگی جو بھارت کو الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بنانے کا تصور پیش  کرتی ہے۔ بھارت  کے سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کو موافق بنانے سے متعلق  موضوع  کے ساتھ، سیمی کون انڈیا کانفرنس 2022 میں بھارت  کو دنیا کے سیمی کنڈکٹر نقشے پر جگہ  دینے اور ایک متحرک سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کے قیام کے لیے ایک روڈ میپ بنانے کا تصور پیش  کیا گیا ہے۔

بے مثال عالمی سیمی کنڈکٹر اجلاس ا سٹارٹ اپس کی اختراعات، تعلیمی اداروں کے ذریعے شروع کیے گئے کلیدی پروجیکٹس، حکومت کی جانب سے جاری مائیکرو پروسیسر پروگرامز اور انٹرپرائز اور حکومت دونوں کے ذریعہ اس شعبے میں تحقیق اور ترقی کی فکری قوت کو پیش  کرے گا۔

کانفرنس کے شرکاء میں  نہ صرف حکومت کے  اہم  نمائندے ہونگے  بلکہ صنعت، تعلیمی اداروں ، اور تحقیقی اداروں کے عالمی ماہرین بھی اس میں شامل ہونگے  جن میں انڈو یو ایس  وینچر پارٹنرز کے بانی - ونود دھام؛ مائکرون ٹیکنالوجی کے صدر اور سی ای او سنجے مہروترا، ؛ انٹیل فاؤنڈری سروسز  کےصدر رندھیر ٹھاکر، صدر ، انٹیل؛ اورانٹیل انڈیا کنٹری ہیڈ نیوروتی رائے  جیسے نام شامل ہیں۔

ہیش ٹیگ: #SemiconIndia #SemiconIndia2022

ٹویٹر اکاؤنٹ:  @SemiconIndia

میڈیا رابطہ کے لیے:

مُنمُن بردھن | 96201 30737| munmun.bardhan@perfectrelations.com

میگھنا نیوگی | 62994 04815| meghna.neogy@perfectrelations.com

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4813)



(Release ID: 1821123) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Kannada