نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے امنگوں والے اضلاع پروگرام پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا


تبدیلی کی کہانیوں کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں امنگوں والے اضلاع میں بہترین طور طریقوں کی تفصیل ہے

Posted On: 28 APR 2022 1:02PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر نیتی آیوگ نے ​​امنگوں والے اضلاع پروگرام (اے ڈی پی) پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔

سہبھاگیتا سے سمردھی’ نامی کانفرنس میں ضلع کلکٹروں اور امنگوں والے اضلاع کے مرکزی پربھاری افسران، مرکزی وزارتوں اور نیتی آیوگ کے عہدیداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندوں کی وسیع شرکت دیکھی گئی۔

امنگوں والے اضلاع کی جانب سے 30 اختراعی اقدامات پر ‘تبدیلی کی کہانیوں’ کے عنوان سے ایک رپورٹ بھی جاری کی گئی۔ یہ اقدامات - طرزفکر اور رویے کے اصولوں، اختراع، نقل اور اثر پذیری کے امکانات کے استعمال کی بنیاد پر منتخب کی گئی ہیں- یہ ظاہر کرتی ہیں کہ طرز نظر اور رویے کی بصیرت کس طرح زمین پر نتائج کو آگے بڑھا سکتی ہے۔

صحت کی خدمات کی فراہمی کے لیے لوگوں کی اعلیٰ توقعات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ ہمیں زچہ و بچہ کی صحت کی کلیدی اسکیموں کو مکمل کرنے کی کوشش کرنے اور آخری میل کی خدمت کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ ‘اے ڈی پی ترقیاتی شراکت داروں کے لیے نچلی سطح پر حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ ان کی فعال مصروفیت نے نمایاں پیش رفت کی ہے۔’ انہوں نے روشنی ڈالی کہ کس طرح ضلعی ٹیموں اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان شراکت داری اضلاع کی اہم ضروریات کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اسکیموں کے اثرات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

‘ریاست کی صلاحیت’، ‘تعلیم’، ‘زراعت’، ‘ہنر مندی کی ترقی اور ذریعہ معاش’، اور ‘صحت’ کے موضوعات پر پانچ سیشن منعقد کئے گئے۔ ‘ریاست کی صلاحیت’ سیشن نے رویے میں تبدیلی کے مواصلات اور موثر ڈیٹا مینجمنٹ کے ذریعے آخری میل سروس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے چیلنجوں اور ابھرتے ہوئے بہترین طور طریقوں پر توجہ مرکوز کی۔ اضلاع کی قیادت میں مقامی سطح پر کئے گئے اقدامات، مثلاً جھارکھنڈ کے دمکا ضلع میں بلاک اور پنچایت سطح کے عہدیداروں کو مضبوط بنانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‘تعلیم’ کے موضوع پر منعقدہ سیشن میں وبائی امراض کے دوران بچوں میں سیکھنے کے نقصان کو دور کرنے کے لیے حکومت اور ترقیاتی شراکت داروں کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویرودھونگر، تمل ناڈو، اور نواپاڑہ، اڈیشہ جیسے اضلاع کی قیادت میں خصوصی اقدامات، سیکھنے کی کمی کو دور کرنے اور اسکول سے باہر بچوں کو واپس لانے کے لیے پیش کیے گئے۔

‘زراعت’ کے موضوع پر منعقدہ  سیشن میں ان چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی گئی جو کسانوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں جیسے کہ زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح، فی کس زمین کی چھوٹی ملکیت، اور موسمیاتی تبدیلی۔ اس نے ہدف پر مبنی ایکشن پلان تیار کرنے، ویلیو چین کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مارکیٹ اور ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی۔ امنگوں والے اضلاع میں شروع کیے گئے پانی کی بحالی کے منصوبے جیسے کئی اقدامات کا اشتراک کیا گیا۔

‘ہنر مندی کی ترقی اور ذریعہ معاش’ کے موضوع پر منعقدہ سیشن امنگوں والے اضلاع میں خاص طور پر ایس ایچ جی اور دیگر مائیکرو انٹرپرائزز کے تناظر میں مانگ پر مبنی اور سیاق و سباق سے متعلق مخصوص معاش کو فروغ دینے پر مرکوز تھا۔ پیداوار کرنے والے کسانوں کی تنظیموں کے ذریعے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ جیسے اضلاع کی قیادت میں خصوصی اقدامات اور ذریعہ معاش کے مواقع اور گھرانوں کو ملنے والے فوائد کا پتہ لگانے کے مؤثر طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‘صحت’ کے سیشن میں موجودہ سرکاری عملے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر بچوں کی ترقی کی مربوط اسکیم کے تحت مقوی چاول کے ذریعے خواتین میں غذائی قلت اور خون کی کمی کو کم کرنے کے اقدامات اور جوار پر مبنی ترکیبیں نیز جھارکھنڈ کے پانچ اضلاع میں حکومت ہند کی انیمیا مکت بھارت اقدام کو آسان بنانے اور ہموار کرنے کے لئے نیتی کا اہم پروجیکٹ وغیرہ امور شامل ہیں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 4794)



(Release ID: 1821116) Visitor Counter : 119