بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے گریوٹی پر مبنی توانائی اسٹوریج ٹیکنالوجی کے لیے اینرجی والٹ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
مرکب بلاکوں کی تیاری کےلیے کوئلے کی راکھ کا استعمال کیا جائے گا
Posted On:
27 APR 2022 2:58PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی لمیٹڈ بھارت میں سب سے بڑی بجلی پیداکرنے والی کمپنی ہے جس نے آج اینرجی والٹ ہولڈنگس ،انک (این وائی ایس ای :این آرجی وی ، این آر جی وی ڈبلیوایس )(اینرجی والٹ )کے ساتھ مفاہمت نامہ(ایم او یو) پر دستخط کرنے کا اعلان کیاہے ۔مفاہمت نامہ کا مقصد قابل عمل ہونے سے متعلق ایک مشترکہ مطالعہ کے نتیجہ کی بنیادپر اینرجی وال کی EVx™گریوٹی پرمبنی اینرجی اسٹوریج ٹکنالوجی اور سافٹ ویئرسلیوشن کی تعیناتی کےلیے ایک طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت داری کو تعاون پر مبنی اور باضابطہ بناناہے ۔ٹکنالوجی اینرجی والٹ کی گریوٹی پر مبنی توانائی اسٹوریج نظام کی غرض سے مرکب بلاکوں کی تیاری کےلیے کوئلے کی راکھ کے فائدے مند استعمال کی بھی پیش کش کرتی ہے ۔
این ٹی پی سی کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر گردیپ سنگھ نے کہا، ’’ ایک بڑے، مربوط بجلی پیداکار کے طور پر این ٹی پی سی کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ وہ بھارت کی معیشت کو ڈی کاربنائز کرنے کے لیے ایک متنوع صاف توانائی کا پورٹ فولیو رکھتا ہو۔ ہم نے بھارت کی توانائی کی منتقلی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی قابل تجدید صلاحیت کے اضافے کے اہداف کو بڑھایا ہے اور ہم اہداف کو حاصل کرنے کے لیے شمسی، ہوا، آر ٹی سی اور ہائبرڈ پروجیکٹوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ اینرجی والٹ کے ساتھ تعاون این ٹی پی سی کو مرکب بلاکس کی تیاری کے لیے کوئلے کی راکھ کے استعمال کے ذریعے پائیدار طریقہ کار کے ذریعے اپنی توانائی کی منتقلی کے اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔ اسی طرح یہ تعاون ایک سرکلر معیشت کو بھی فروغ دے گا۔‘‘
اینرجی والٹ کے چیئرمین ،شریک بانی اور سی ای او ، رابرٹ پیکونی نے کہا، ’’ ہم این ٹی پی سی کے ساتھ شراکت کرنے اور اس کی صاف ستھری توانائی کی منتقلی میں بھارت کی سب سے بڑی پاور یوٹیلٹی کے ساتھ تعاون کرنے پرکافی پرجوش ہیں۔‘‘ اینرجی والٹ کا مشن پائیدار، کاربن سے پاک توانائی کو ایک حقیقت بنانا ہے اور یہ اعلان توانائی کی سب سے بڑی عالمی منڈیوں میں سے ایک میں توسیع کے ساتھ اس مقصد کی طرف مزید پیش رفت کا موقع ہے۔ این ٹی پی سی کے ساتھ ہمارا اشتراک کئی براعظموں میں پہلے سے اعلان شدہ تجارتی توسیع پر مبنی ہے کیونکہ اینرجی والٹ اس سال کے آغاز میں ایک عوامی کمپنی میں تبدیل ہوئی ہے ۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:4757 )
(Release ID: 1820664)
Visitor Counter : 125