کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

 کابینہ نے خریف سیزن یکم اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2022 تک کے لئے  فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں کے لئے  تغذیہ کی بنیاد والی سبسڈی  (این بی ایس)  شرحوں کو منظوری دی


اگر این بی ایس ۔ خریف سیزن 2022 کے لئے 60939.23 کروڑ روپے ہے تو کابینہ کی طرف سے سبسڈی کو منظوری دی گئی ہے

گزشتہ سال فی بیگ سبسڈی میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا

Posted On: 27 APR 2022 4:53PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج خریف سیزن 2022 (یکم اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2022)  کے لئے فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں کے لئے  تغذیئے پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) شرحوں کے لئے کھادوں کے محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

مالی مضمرات:

این بی ایس۔ خریف 2022 (یکم اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2022 تک) کے لئے کابینہ کی طرف سے منظوری  کی گئی سبسڈی 60939.23  کروڑ روپے  ہوگی جس میں  کرائے بھاڑے کی سبسڈی کے ذریعہ دیسی کھاد (ایس ایس پی) کے لئے امداد اور ڈی اے پی کی درآمدات اور دیسی مینوفیکچرنگ کے لئے اضافی امداد شامل ہے۔

فوائد:

ڈائی۔ امونیم فاسفیٹ ( ڈی اے پی) اوراس کے خام میٹیریل کی بین الاقوامی قیمتوں میں  اضافے  کو مرکزی حکومت کی طرف سے   بنیادی طور پر جذب کرلیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے   1650 روپے فی بیگ کی موجودہ سبسڈی کی بجائے ڈائی۔ امونیم فاسفیٹ پر  2501 روپے فی بیگ کی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پچھلے سال کی سبسڈی شرحوں سے 50 فیصد زیادہ ہے۔ڈی اے پی اور اس کے خام میٹیریل کی قیمتوں میں اضافہ لگ بھگ 80 فیصد کی رینج میں ہے۔ اس سے  کسانوں کو سبسڈائز، سستی اور مناسب شرحوں پر نوٹیفائیڈ پی اینڈ کے کھاد حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور زرعی سیکٹر کو  سہارا ملے گا۔

حکمت عملی اور اہداف کا نفاذ

پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی خریف سیزن 2022 (یکم اپریل 2022 سے 30 ستمبر 2022 تک قابل  اطلاق) کے لئے  این بی ایس شرحوں کی بنیاد پر فراہم  کی جائے گی تاکہ سستی قیمتوں پر کسانوں کو  ان کھادوں کی دستیابی کو خوش اسلوبی سے یقینی بنایا جاسکے۔

پس منظر

حکومت کھاد مینوفیکچررز / درآمد کاروں  کے ذریعہ سبسڈائزڈ قیمتوں پر  کسانوں کو یوریا  اور پی اینڈ کے کھادوں کے 25 گریڈ نام کی کھادیں دستیاب کرارہی ہے۔  پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی  این بی ایس اسکیم کے ذریعہ   طے کی جاتی ہے، جس کا نفاذ یکم اپریل 2010  سے ہے۔ اپنے کسان دوست  نقطہ نظر کے مطابق حکومت سستی قیمتوں پر کسانوں کو پی اینڈ کے کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہے۔ کھادوں اور ان پُٹس یعنی یوریا، ڈی اے پی، ایم او پی اور سلفر کی بین الاقوامی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کےپیش نظر حکومت نے  ڈی اے پی سمیت پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی بڑھاکر اضافی قیمتوں کو جذب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منظور شدہ شرحوں کے مطابق کھاد کمپنیوں کے لئے سبسڈی جاری کی جائے گی تاکہ وہ سستی قیمتوں پر کسانوں کو کھاد دستیاب کراسکیں۔

****

ش ح۔ح ا۔ ن ا۔

U- 4732

 



(Release ID: 1820650) Visitor Counter : 207